شاداب خان کی ہمشکل خوبصورت لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے

سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے جو دکھنے میں ہو بہو مسکراتے ہوئے شاداب خان جیسی ہی لگتی ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تو اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے لیکن اس سے جڑی خبریں آئے روز سامنے آتی رہتی ہیں.

تاہم اب سوشل میڈیا صارفین نے قومی کرکٹر شاداب خان کی ہمشکل خاتون کو ڈھونڈ نکالا ہے

جن کی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک خاتون نے شاداب خان کے ساتھ ان کی ہمشکل خاتون کی تصویر شیئر کی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’میں اسے کیسے نہ دیکھوں‘۔

خاتون صارف کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون اور شاداب خان خاصی مماثلت رکھتے ہیں جبکہ دونوں کے ہنسنے کا انداز بھی خاصا مشابہت رکھتا ہے۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے مزے مزے کے جوابات بھی دیکھنے کو ملے اور کسی نے ان خاتون کو شاداب شبانہ قرار دیا تو کسی نے انہیں شاداب کی فلٹر کاپی جبکہ کئی صارفین نے تو حیرت کا اظہار کیا۔

اس تصویر پر شاداب خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے میرا دوسرا جنم ہو گیا ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *