دو سر اور تین ہاتھوں والے بچے کی پیدائش نے ڈاکٹروں کو حیران کر دیا

بھارت میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دو دل، دو سر اور تین ہاتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مدھاپردیش میں ایک جوڑے کے ہاں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے دو سر، دو دل اور تین ہاتھ ہیں۔

ایسے بچے کیوں پیدا ہوتے ہیں؟
ڈاکٹرز کے مطابق ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ماں کے رحم کے اندر بچوں کا جسم ایک دوسرے کے ساتھ جڑ جاتا ہے۔ جسے میڈیکل کی دنیا میں ڈائی سیفیلک پیراپیگس کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا واٹس ایپ نے 2 جی بی سائز کی فائل بھیجنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے؟

ڈائی سیفیلک پیراپیگس میں بچے کے جسم پر ایک اضافی عضو پیدا ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایسے کیسز میں اکثر بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ بہت کم کیسز میں ایسا ہوتا ہے کہ ڈائی سیفیلک پیراپیگس کے ساتھ زندہ بچہ پیدا ہوا ہو۔

بھارت میں پیدا ہونے والے اس بچے کے والدین کو ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ انکے ہاں جڑواں بچے کی پیدائش ہوگی۔ لیکن بدقسمتی سے حمل کے کچھ عرصے کے بعد بچوں کے سر ایک ہی جسم میں اکٹھے ہوگئے۔ اس بچے کا تیسرا ہاتھ باقی دونوں ہاتھوں کے بلکل درمیان میں ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچہ کی صحت اس وقت بہتر ہے تاہم، اسے انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کا مزید کہنا ہے کہ بچے کا فی الحال کسی قسم کا آپریشن نہیں کیا جا سکتا ہے۔
بچے کی پیدائش آپریشن سے ہوئی ہے۔ پیدائش کے وقت بچے کا وزن 3 کلوگرام تھا۔ ڈاکٹر بچے کی زندہ حالت میں پیدائش کو معجزہ قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا میں ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جس میں کسی جنیاتی خرابی کے باعث کم یا زیادہ اعضا کے حامل بچے پیدا ہوتے ہیں۔ جیسا کہ کچھ ہفتے پہلے یمن میں ایک جوڑۓ کے ہاں ایک آنکھ کے حامل بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

متحدہ عرب امارات کے نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کے مطابق اس بچے کی پیدائش یمن کے صوبے البیداء میں ہوئی۔ اور پیدائش کے وقت اس بچے کی صرف ایک آنکھ تھی۔

یمنی صحافی کریم زارعی نے اس بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے کہ 5 صدیوں کے بعد ایک آنکھ والے 6 بچے پیدا ہوئے ہیں۔
ڈاکٹروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ بچے کی آنکھ کی جگہ پر ایک سوراح تھا اور آنکھ کی صرف ایک ہی رگ موجود تھی۔ تاہم، بچہ زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہ سکا اور پیدائش کے 7 گھنٹوں بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔

یاد رہے کہ یہ ایک نایاب میڈٰیکل کنڈیشن ہے۔ اور ایک آنکھ والے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے یونانی دیومالائی کہانیوں میں بھی ذکر پایا جاتا ہے۔

تاہم، ویب ایم ڈی نامی جریدے کے مطابق میڈٰیکلی اس کنڈیشن کو سائیکلوپیا کہتے ہیں جو کہ یونانی لفظ سائیکلوپس سے نکلا ہے۔ جریدے کے مطابق سائیکلوپس یونانی دیومالائی قصوں میں پائے جاتے تھے اور انکے ماتھے کے درمیان میں صرف ایک آنکھ ہوتی تھی۔

میڈیکل کی دنیا میں بھی اس بیماری کا نام یونانی دیومالائی نام سائیکوپس سے ہی لیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سائیکلوپیا کے ایک ایسی صورتحال ہوتی ہے جس کے دوران بچہ صرف ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ اور یہ صورتحال عورت کی بچہ دانی میں موجود بچے کے دماغ کی غیر معمولی یا بے قاعدہ نشونما کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔

یہ صورتحال بہت نایاب ہے۔ ویب ایم ڈی کے مطابق 40 ہزار سے 95 ہزار بچوں میں سے کسی ایک کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور یہ ایک خطرناک صورتحال ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا انوکھا ماسک، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے میں‌کامیاب


by

Tags: