اسلام آباد (وائس ٹی وی یوکے) وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ملک بھر میں چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا .تفصیلات کے مطابق سوموار 2 مئی سسے جمعرات 5مئی تک عید الفطر کی چھٹیاں ہو نگی.
ابتدائی طور پر وزیراعظم شہباز شریف کو کو تین چھٹیوں کی سمری بھیجی گئی تھی . لیکن وزیراعظم نے عوام کو سرپرائز دیتے ہوئے چار چھٹیوں کا اعلان کر دیا.
دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال عید الفطر 3مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے . ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ29 رمضان المبارک اتوار کے روز چاند نظر آنے کے امکانات نہیںہیں.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا یکم مئی تک لوڈشیڈنگ خاتمے کا حکم
چاند کی پیدائش تیس اپریل اور یکم مئی کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے. ایسے میں چاند نظر آنے کی مدت کے حساب سے اتوار کو
کہیں بھی چاند نظر آنے کے امکانات نہیںہیں.
ماہرین نے اس عزم کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ اس سال ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جائے گی .تاہم ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا .
اس سے قبل رمضان المبارک کا چاند متفقہ طور پر ایک ہی دن دیکھا گیا تھا .جس سے ملک میں سالوں بعد ایک ہی دن رمضان المبارک کا آغاز ہوا تھا.
عوام کا کہنا ہے کہ آپس کے اختلافات کو مبارک مہینوں میںبطور سیاست استعمال کرنے سے ملک خوشی کے موقعوں پر بھی تقسیم نظر آتا ہے. ایک ہی دن عید سے خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں.
اس وقت سب کی نظریںپشاور کی مسجد قاسم علی خان پر لگی ہیں جہاں کے مفتی پوپلزئی صاحب کی قیادت میںگزشتہ کئی سالوں سے الگ چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جاتا ہے. ان کا فیصلہ ہمیشہ رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں سے متصادم نظر آتا ہے.
تاہم اس بار اب تک ایسی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی جس میں وہاںعلیحدہ چاند دیکھنے بارے انتظامات کا بتایا گیا ہو.