آصف زرداری کا انتخابات آئندہ سال ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات آئندہ سال موجودہ اسمبلیوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد ہوں گے۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کی تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .

ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر ویران اور برباد لگ رہا ہے. آج سے قبل ایوان صدر کی اتنی بے توقیری نہیں ہوئی جتنی اب ہو رہی ہے. حکومت میں آ کر اسے بحال کریں گے .

اس سے قبل بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھا . حلف اٹھانے کے بعد بلاول ملکی تاریخ کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ بن گئے ہیں.

بعدازاں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی .ملاقات میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ محمد آصف بھی موجود تھے.

ملاقات میں دونوں پارٹیوں کا آئین کی سپرمیسی اور ملکی ترقی کیلئے مل کر چلنے پر اتفاق ہوا.

مزید پڑھیں‌: ن لیگ حکومت کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو؟

 

بعدازاں‌اپنے بیان میں‌آصف زرداری نے اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کے سازش کے بیانیہ پر بھی وضاحت کرنے کا کہا. ان کا کہنا تھا کہ نیشنل سیکورٹی کمیٹی اس بات کی توثیق کر چکی ہے کہ سازش نہیں ہوئی لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مکمل وضاحت تک معاملہ حل نہیں ہو پائے گا.

یاد رہے کہ اس وقت سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک میں قبل از وقت الیکشن کی مانگ کر رہے ہیں ۔لیکن حکومت اس مطالبے کو یکسر مسترد کر رہی ہے.

موجودہ حکومت کا دورانیہ اگلے سال ختم ہو گا جس کے بعد نگران حکومت بنے گی. اگر پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرتی ہے تو اس حوالے سے سابق صدر کا یہ بیان درست مانا جا سکتا ہے.لیکن سیاسی جوتشیوں کا کہنا ہے کہ انتخابات قبل از وقت ہی ہوں گے.