فیصل واوڈا کو ساری تنخواہیں واپس کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا کو 2018 کے عام انتخابات میں کراچی کی ایک نشست پر قومی اسمبلی کا انتخاب لڑنے کے وقت اپنی دہری شہریت چھپانے کے الزام میں بطور قانون ساز نااہل قرار دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واوڈا کو دو ماہ کے اندر اندر وزیر اور رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ اور دیگر مراعات واپس کرنے کا حکم دیدیا۔ کمیشن نے پچھلے سال ہونے والے انتخابات میں سینیٹ کی ایک نشست پر واوڈا کی جیت کا اعلان کرنے والا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا۔ آئین کے آرٹیکل 62(1)(ایف) کے تحت نااہلی کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی رہنما دوبارہ الیکشن نہیں لڑ سکیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کے اعلان کردہ مختصر حکم کے مطابق سینیٹر فیصلہ واڈا نے قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے 10 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں جو ووٹ ڈالا تھا وہ بھی “غلط” تھا۔ ای سی پی نے اپنے حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا کہ سینیٹر نے اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ایک “جھوٹا حلف نامہ” جمع کرایا تھا۔

مزید پڑھیے: حکومت نے چپکے سے بڑی کاروائی ڈال دی

ای سی پی نے گزشتہ سال 23 دسمبر کو تحریک انصاف رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ ای سی پی بنچ نے پچھلی سماعت کے دوران سینیٹر کو اپنا دفاع کرنے اور اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنے کا آخری موقع دیا تھا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے، درخواست گزاروں میں سے ایک، پی پی پی کے ایم این اے قادر خان مندوخیل نے کہا کہ وہ اس کیس کے سلسلے میں تقریباً چار سال سے عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کیس کی پیروی اور رہنمائی کرنے پر پی پی پی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ایم این اے قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو ای سی پی کی ہدایت کو بطور رکن پارلیمنٹ حاصل کیے گئے تمام مراعات واپس کرنے کی ایک “بہت اچھی مثال” قرار دیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو معمول کی کروائی قرار دیتے ہوئے کچھ خاص رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے دی نیوز اخبار نے جنوری 2020 میں خبر دی تھی کہ تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرواتے وقت دوہری شہریت رکھتے تھے جو انہوں نے اپنے کاغذات میں نہیں بتایا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *