فواد چوہدری اگر 24 گھنٹے کے لیے وزیر اعظم بنے تو کیا کریں گے؟

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ اگر وہ 24 گھنٹوں کے لیے وزیر اعظم بنے تو وہ کیا کریں گے؟

فواد چوہدری نے نجی خبررساں ادرے دی کرنٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پوچھے گئے دیگر سوالوں کے ساتھ ساتھ اس سوال کا بھی جواب دیا ہے۔
فواد چوہدری سے جب پوچھا گیا کہ اگر وہ 24 گھنٹوں کے لیے وزیر اعظم بنے تو کیا کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ یہ ملک چلانا مشکل ہے لہذا 24 گھنٹوں میں کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسائل کی جڑیں بہت گہری ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ملک بہتری کے لیے ہم جو کوششیں اب تک کی ہیں وہ مسلسل کرنی ہوں گیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں پانچ چھ پاور سینٹر ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی نہیں پتہ کہ کرنا کیا ہے۔ لہذا اس ملک کو چلانا بہت مشکل کام ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کے بعد اگلا وزیر اعظم کس جماعت سے ہوگا؟

مزید برآں، اسی انٹرویو میں فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو حدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا ہم خیال لوگوں کا ایک ایسا گروپ بنا لیں اس کا نام چھوٹا ڈان رکھ لیں۔ انکا کہنا تھا کیونکہ شہباز شریف چھوٹے ڈان ہی بن سکتے ہیں وزیر اعظم نہیں۔

وفاقی وزیر سے جب مریم نواز سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا وہ ابھی گھر میں آرام کریں کیونکہ انکا ابھی وقت نہیں آیا۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ انہوں نے اپنی آخری پاکستانی فلم “کھیل کھیل” دیکھی تھی۔ انہوں دیگر افراد کو بھی اس فلم کو دیکھنے کا مشورہ دیا۔

یاد رہے کہ یہ انٹرویو فواد چوہدری کی جانب سے ایک ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب ملک میں اس وقت سیاسی عدم استحکام اپنے عروج پر ہے۔ اور عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جا چکی ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کے تقریبا 24 اراکین اپوزیشن کے ساتھ مل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکہ کی غلامی نہ کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر امریکہ کا رد عمل آگیا

اپوزہشن اور حکومتی جماعتیں اس وقت پوری طرح مشتعل ہیں اور اپنے کارکنان کو بھی تیار رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے کچھ ایم این ایز نے پی ٹی آئی کی یوتھ ونگ کے ساتھ مل کر اسلام آباد ہاؤس پر دھوا بول دیا تھا۔

دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کے اسی خطرے کے پیش نظر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ائینی درخواست بھی جمع کروا رکھی ہے جس پر سماعت آج جاری ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کے 8 مہنگے ترین زہر جو انسانی زندگی کے لیے مفید بھی ہیں