مولانا فضل الرحمن کاحکومت کو الٹی میٹم

کل اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کی بے دخلی کے لیے آپریشن کیا گیا تھا, جس کے نتیجے میں اراکین قومی اسمبلی سمیت 21 افراد کو گرفتار کرلیا تھا جس پر فضل الرحمن نے حکومت کو رضاکاروں اور کارکنان کی رہائی کے لیے کل صبح 9 بجے تک کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل اراکین اسمبلی اور انصار الاسلام فورس کے محافظوں کو جب گرفتار کیا گیا تو گرفتار کر کے لے جانے والی پولیس کی گاڑی کو پیپلزپارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے عمارت کے خارجی دروازے پر روک کر احتجاج  کیا گیا ، جس پر پولیس نے گرفتار افراد کو پچھلے دروازے سے باہر نکالا اور مولانا نے اسے گرفتاری نہیں اغوا قرار دیا۔

اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق اسپیکر ایاز صادق نے بھی کہا کہ اب شیخ رشید کی کوئی بدمعاشی نہیں چلے گی، جب مذاکرات ہورہے تھے تو پولیس کیوں اندر داخل ہوئی، اور گرفتاریاں شروع کر دیں؟ اب ہماری جنگ شروع  ہوگئی اور تمام اراکین اسمبلی گرفتاری دیں گے.

مولانا فضل الرحمان نے اسے ہمارے اراکین اسمبلی کا اغوا کہا ہے ،   انہوں نے کہا کہ حکومت کو صبح 9 بجے تک الٹی میٹم ہے کہ پارٹی کے کارکنان رہا کردیں ورنہ ملک گیر احتجاج ہوگا اور مرکزی شاہراہیں بند کردیں گے۔

مزید پڑھیے: حکومت خوفزدہ ہو گئی، جے یو آئی (ف) کے کارکن رہا۔

مولانا فضل الرحمان کی اس ہدایت پر جے یو آئی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت دیگر شہروں اور علاقوں میں احتجاج شروع کیا تھا، تاہم مولانا فضل الرحمان نے رات گئےاحتجاج کو صبح تک ملتوی کرنے کی کال دی ہے اور وفاق سے کارکنان کو رہا کرنے کیلئے صبح تک کا الٹی میٹم دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے رات گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر کل تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا اور مطالبات نہ مانے گئے تو صبح 9 بجے سڑکوں پر آئیں گے اور صورت حال اگر آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتی ہے تو تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’اگر مجھے گرفتار کیا گیا یا ایسی کوشش بھی کی گئی تو ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کے نزدیک فضل الرحمان کے اس الٹی میٹم کی کیا اہمیت ہو گی۔ نو بجنے میں ابھی ایک گھنٹہ ہے پر حکومت کی جانب سے فضل الرحمان کی اس دھمکی کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Comments

One response to “مولانا فضل الرحمن کاحکومت کو الٹی میٹم”

  1. Prijava Avatar

    Thanks for sharing. I read many of your blog posts, cool, your blog is very good.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *