فارن فنڈنگ کیس 30 دن میں‌نمٹانے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد (وائس ٹی وی یوکے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنے سے روک دیا .

 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سےاسلام آباد ہائی کورٹ میں دو متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھی. ایک درخواست میں سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جبکہ دوسری درخواست میں تحریک انصاف نے تمام سیاسی پارٹیوں کے فارن فنڈنگ کیس ایک ہی ساتھ سننے کی استدعا کی تھی.

درخواست کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے کی. دو رکنی بینچ نے نے 14 اپریل کو جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو معطل کر دیا.

تحریک انصاف کی طرف سے وکیل شاہ خاور نے بتایا کے سنگل بینچ نے فیصلے میں فیس دی میوزک جیسی اصطلاحات استعمال کی ہیں‌جو غیر پارلیمانی ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ ثابت ہوتی ہے تو پارٹی اوراس کے سربراہ کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ شاہ خاور نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کیس فارن فنڈنگ کا ہے ہی نہیں یہ ممنوعہ فنڈنگ کا کیس ہے .

اس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو تمام سیاسی پارٹیوں کے ہر سال اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کرنی ہے .

ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پر تمام رقم ضبط کرلی جائے گی. جب الیکشن کمیشن خود یہ بات تسلیم کر چکا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی میں اکبر ایس بابر کی انفارمیشن کی تصدیق نہیں ہوئی کوئی تو اب ہمیں سمجھائیں کہ الیکشن کمیشن کیا کاروائی کر رہا ہے؟

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا جانبدار رویہ، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

 

تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور نے بتایا کہ اکبر ایس بابر کی انفارمیشن کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی تھی کہ کہ تحریک انصاف کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو نہ دیا جائے جو کہ الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی تھی۔

تحریک انصاف نے بتایا کہ اب اب الیکشن کمیشن اپنی طور پر اکٹھی کی گئی معلومات پر کارروائی کر رہا ہے.

چیف جسٹس نے سوال کیا کہ تحریک انصاف کی دوسری درخواست میں کس چیز کی استدعا کی ہے. اس پر شاہ خاورایڈو کیٹ نے عدالت کو بتایا کیا کہ تحریک انصاف ساتھ ہے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے . ہماری درخواست ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے فارن فنڈںگ کیس کو ایک ہی ساتھ سنا جائے جائے .

اس پر عدالت نے تحریک انصاف کی جانب سے درخواست کے ساتھ فریق بنائے گئے 17 سیاسی پارٹیوں کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں .عدالت نے کہا کہا کہ وہ توقع کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں سے ایک جیسا برتاؤ کرے گی.

عدالت میں کس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے.