حکام کے نے الزام عائد کیا کہ امام مسجد عیسائیوں، یہودیوں اور ہم جنس پرستی کے خلاف واعظ دے رہا تھا۔
اے ایف پی خبر رساں تنظیم کے مطابق فرانس نے ملک کے شمال میں واقع ایک مسجد کو بند کرنے کا حکم دیا ہے کیونکہ اس کے امام کی تبلیغ انتہا پسندانہ تھی جس میں جہاد کی تبلیغ بھی دی جاری تھی جبکہ فرانس میں ایسی تقریروں اور خطبات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
مزید پڑھیے: جب قائداعظم نے ہندوؤں کا مندر بننے نہیں دیا
پیرس کے شمال میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 50,000 لوگوں پر مشتمل قصبہ بوویس میں یہ مسجد اب چھ ماہ کے لیے بند رہے گی۔ مسجد کی بندش کا یہ اقدام، جس میں تقریباً 400 لوگوں کا اجتماع ہوتا ہے، دو ہفتے بعد سامنے آیا جب وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمینین نے بتایا کہ انہوں نے اس جگہ کو بند کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ وہاں کا امام اپنے خطبات میں “عیسائیوں، ہم جنس پرستی اور یہودیوں کو نشانہ بنا رہا تھا”۔
مقامی روزنامہ کورئیر پیکارڈ کے مطابق مسجد کے امام نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا۔ مسجد کا انتظام کرنے والی انجمن کے ایک وکیل نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس نے پابندی کو ختم کرنے کے لیے حکم امتناعی کی درخواست دائر کر دی ہے جس سماعت عدالت 48 گھنٹوں میں کرے گی۔
فرانس کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ امام مسجد نے جہاد کو، اسلام کے دشمنوں کے خلاف ایک “فرض” قرار دیا تھا، اور اپنے جنگجوؤں کو “ہیرو” کے طور پر پیش کیا تھا جنہوں نے مغربی اثرات سے اسلام کی حفاظت کی۔
فرانسیسی حکومت نے اس سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ ان عبادت گاہوں اور انجمنوں کی جانچ میں تیزی لائے گی جن پر اسلامی پروپیگنڈا پھیلانے کا شبہ ہو۔
یاد رہے فرانس میں اسلام فوبیا تیزی سے پھیل رہا ہے اور وہاں کی موجودہ حکومت مسجدوں پر مینار بنانے پر پابندی، عورتوں کے حجاب لینے پر پابندی کے ساتھ ساتھ مسلمانوں پر بے شمار دیگر پابندیاں بھی نافذ کر رہی ہے آزادی اظہار رائے کو بنیاد بنا کر گستاخ خانہ خاکوں کی پشت پناہی بھی کر رہی ہے-
Leave a Reply