گندے کپڑے اور برتن نہ دھونے پر بیوی نے شوہر سے طلاق لے لی

میاں بیوی کا رشتہ ایسا رشتہ ہے جو ترش اور میٹھا ایک ساتھ ہے۔ تاہم کبھی ترشی کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے اور کبھی میٹھے کی۔ کبھی کبھار ترشی زہر میں تبدیل ہو جاتی ہے اور بات رشتہ ازدواج کے ختم ہونے تک پہنچ جاتی ہے۔

اس لیے کہا جاتا ہے کہ شادی کے اس رشتے میں توازن برقرار رکھا جانا چاہیے۔ کیونکہ میاں بیوی گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہوتے ہیں اگر ایک خراب ہوا تو دوسرا بھی خراب ہوجائے گا، اور نتیجہ گاڑی کی خرابی کی صورت میں نکلے گا۔

ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا۔ جہاں اہلیہ نے اپنے شوہر سے اس لیے طلاق لے لی کہ وہ سنک میں گندے برتن بغیر دھوئے ہی چھوڑ دیتا تھا اور نہ ہی اپنے گندے کپڑے سمیٹتا اور انہیں دھوتا تھا۔

مزید پڑھیں: ول اسمتھ کے کرس راک کو تھپڑ مارنے کے واقعے پر سلمان خان کا رد عمل سامنے آگیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر میتھیو فرے کو گندے برتن سینک میں بغیر دھوئے چھوڑنے اور اپنے گندے کپڑے کمرے میں ادھر ادھر پھینک دینے کی عادت لاحق تھی۔ شوہر کی اس عادت سے اہلیہ سخت تنگ تھی۔

اہلیہ شوہر کی اس عادت سے اس حد تک تنگ آ چکی تھی اس نے بلا آخر میتھیو سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید برآں، میتھیو نے اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ گندے گلاس اور پلیٹیں سنک میں بغیر دھوئے ہی چھوڑ دیتے تھے جس کے باعث ان کی بیوی نے طلاق لے لی ہے۔ میتھیو نے مزید بتایا کہ وہ اکثر اپنے گندے کپڑے بھی مناسب جگہ پر نہیں رکھتے تھے اور انہیں فرنیچر کے اوپر پھینک دیتے تھے۔ اور کبھی کبھار تو گندے کپڑے فرش پر بھی پھینک دیتے تھے۔

میتھیو نے اعتراف کیا کہ یہ اس کی ناکامی اور غلطی ہے جس کی وجہ سے اسکی بیوی نے اسے چھوڑا کیونکہ اس نے اپنی بیوی کے احساسات کا احترام نہیں کیا۔ میتھیوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “گندے گلاس کو ڈش واشر میں نہ رکھنا میرے لیے اپنی بیوی سے زیادہ اہمیت کا حامل تھا”۔

اپنے کھلے خط میں میتھیو نے لکھا کہ میں سب کرتے ہوئے سمجھتا تھا کہ میں ایک اچھا آدمی ہوں۔ میں اچھا مرد ضرور ہوں لیکن بہت سارے اچھے آدمی شادی جیسے رشتے کو نبھانے میں خوفناک ثابت ہوسکتے ہیں، اور اکثر ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے سے اس واقعے سے جو سبق سیکھا اس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میتھیو کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناگوار سبق ہے لیکن میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ اکثر مردوں کو اپنی بیوی کی بات سننی چاہیے۔

دونوں کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی، اور دونوں کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔ جو طلاق بعد اب اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: بیوی کی محبت نے شوہر کو جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور کر دیا