گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

گوگل نے اینڈرائڈ سافٹ ویئر پر مشتمل موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کروا کے اینڈرائڈ صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن نے اینڈرائڈ موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کی مدد سے وہ اپنے براؤزر سے گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری جلدی سے ڈیلیٹ کر پائیں گے۔ گوگل کی جانب سے اس نئے فیچر کا اعلان گزشتہ سال 2021 میں منعقد کی جانے والی کانفرنس کے دوران کیا گیا تھا۔

کیا یہ فیچر آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے؟

تاہم، گزشتہ سال جولائی میں اس فیچر کو صرف آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا تھا لیکن اینڈرائڈ صارفین اس فیچر سے محروم رہے تھے۔ لیکن اب اعلان کیا گیا ہے کہ اینڈرائڈ صارفین بھی اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ کار:

• صارفین اس فیچر کو اپنے اینڈرائڈ فون پر چیک کرنے کے لیے گوگل ایپ کو کھولیں،
• اس کے بعد اپنی پروفائل پکچر پر کلک کریں،
• پروفائل پکچر پر کلک کرنے کے بعد سیٹنگ پر جائیں،
• سیٹنگ پر جانے کے بعد آپ کو وہاں گزشتہ 15 منٹ کی ہسٹری ڈٰیلیٹ کرنے کا فیچر دیکھائی دے گا۔

اگر آپ کو یہ فیچر اپنی ایپ میں نہ ملے تو کیا کرنا ہوگا؟َ

اگر آپ کو درج بالا طریقہ کار اپنانے کے بعد نیا فیچر نہ ملے تو آپ کو اپنی گوگل ایپ اپ ڈیٹ کرنی ہوگی۔ جس کے بعد کچھ دن کے بعد یہ فیچر لائیو ہو جائے گا۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فیچر او ٹی اے ذریعے تمام اینڈرائڈ صارفین کو مہیا کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا انوکھا ماسک، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے میں‌کامیاب

فیچر کیوں دیا گیا ہے؟

یاد رہے کہ یہ فیچر گوگل کی جانب سے گزشتہ 15 منٹ کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔ جو کہ صرف گوگل ایپ پر دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ یاد رہے گوگل آپ کو آپ کی سہولت کے مطابق 3 ماہ یا 18 ماہ کی ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ جس کے لیے آپ کو ایپ کی ویب اینڈ ایپ ایکٹویٹی میں جانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کن موبائل فونز پر 31 مارچ سے واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا؟