حکومت امریکہ نے گرائی یا کوئی اور وجہ تھی؟ فواد چوہدری نےبھانڈا پھوڑ دیا

وزیر اعظم عمران خان کا اپنی حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش کے ملوث ہونے کا دعویٰ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گرانے میں امریکہ کی سازش شامل ہے یا کوئی اور وجہ؟ تحریک انصاف کے اپنے ہی سینئر رہنما فواد چوہدری نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ فواد چوہدری نے گزشتہ رات نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انکی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ناراضگی کی وجہ سے گئی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپرس نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں گزشتہ روز فواد چوہدری سے جب اینکر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انکے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کیسے ہیں؟ تو اس کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات اچھے ہوتے تو وہ آج بھی حکومت میں ہوتے۔

جس پر اینکر نے ان سے دوبارہ سوال کیا کہ انکے اسیٹبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات کب خراب ہوئے تو فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ مہینوں سے ان کے تعلقات اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خراب تھے۔ جن کو بہتر کرنے کی بہت کوشش کی گئی تاہم، ناکام رہے۔

فواد چوہدری کے اس انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی ہے کہ اگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے حکومت گئی تو وزیر اعظم عمران خان اور دیگر وزراء حکومت گرائے جانے کے پیچھے امریکہ کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیوں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:نواز شریف کب پاکستان واپس آ رہے ہیں؟ بڑی خبر سامنے آگئی

سوشل میڈیا صارفین اور تجزیہ نگار فواد چوہدری کے اس بیان کی وجہ سے امریکی سازش کے تحریک انصاف اور عمران خان کے بیانیے کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں۔ اور انکا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بلا آخر خود ہی سچ بول دیا کہ انکی حکومت گرائے جانے کے پیچھے اصل وجہ امریکی سازش نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ خراب تعلقات ہیں۔

یاد رہے کہ اپوزیشن جماعتیں جو اس وقت حکومت میں ہیں، انکی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ در اصل اس تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ ہے۔ انہوں نے 27 مارچ کو ایک عوامی جلسے میں خطاب کے دوران ایک خط لہرایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں امریکہ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں انکی حکومت گرائے جانے کے حوالے سے دھمکی دی گئی ہے۔ اور اسی بنا پر اپوزیشن جماعتوں کو غدار بھی قرار دیا گیا تھا۔

تاہم، گزشتہ روز خود عمران خان نے امریکی سینیٹر الہان عمر اور انکے وفد کے ساتھ بنی گالہ میں ملاقات بھی کی ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر عمران خان پر تنقید شروع ہوگئی ہے کہ اگر انکی حکومت گرانے میں امریکہ ملوث ہے تو پھر وہ امریکی وفد کے ساتھ ملاقات کیوں کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم