حکومت کو بڑا دھچکا، اہم اتحادی بھی ساتھ چھوڑ گئے

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ میں اپوزیشن حکومت پر بازی لے گئی، حکومت کے بڑے اتحادی کو اپنے ساتھ ملا لیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعتوں میں سے سب بڑی اتحادی جماعت سمجھی جانے والی ایم کیوایم نے تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

گزشتہ رات ایم کیو ایم اور متحدہ اپوزیشن کے درمیان میٹنگ رات گئے تک جاری، جس کے دوران دونوں پارٹیوں کے درمیان تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کے بدلے میں ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ جس کا اعلان کل رات ڈیڑھ بجے کی پریس کانفرنس میں کرنا تھا۔ تاہم، بعد میں وقت تبدیل کر کے آج سہ پہر 4 بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی وی اداکارہ سجل علی کا شادی کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان وائرل

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن کو تحریک کی کامیابی کے لیے 172 ایم این ایز کی حمایت درکار تھی۔ جو کے ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے اپوزیشن کے ساتھ مل کے جانے بعد اب 177 ہوگئی ہے۔

اس کے بعد بظاہر عمران خان اپنی کرسی سے ہاتھ دھوتے نظر آ رہے ہیں، تاہم، اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ کیونکہ پاکستان سیاست میں صورتحال ہر دوسرے پل تبدیل ہو رہی ہوتی ہے۔

حکومت تحریک عدم اعتماد سے کیسے نمٹ رہی ہے؟

عمران خان کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد سے حکومت بھی سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انکے گلے شکوے دور کرنے اور انہیں وزارتوں اور مختلف عہدوں سے نوازنے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک معاہدہ ق لیگ کے ساتھ گزشتہ روز کیا گیا ہے۔ جس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے استعفا طلب کرنے کے بعد ق لیگ کے رہنما پرویز الہی کو پنجاب کا وزیر اعلی نامزد کیا گیا ہے۔ اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پرویز الہی کی بطور وزیر اعلی کے امید وار کے مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل خبریں آ رہی تھیں کہ ق لیگ اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم، پرویز الہی اچانک عمران خان سے ملاقات کے لیے بنی گالا پہنچے جہاں انہیں وزارت اعلی کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ ق لیگ کے اس اقدام کے بعد اپوزیشن ان سے سخت نالاں ہے۔

مزید پڑھیں: بیوی کی محبت نے شوہر کو جان خطرے میں ڈالنے پر مجبور کر دیا