حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے بلائے گئے کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت بلائے گئے کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء کو تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اور اس کے ساتھ قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق ہوا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے اپنے ارکان کی حاضری کا پتہ چلانے کے لیے عمران خان کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرنے کی تجویز دی ہے۔ کیونکہ حکومت کے کچھ ارکان کے لاپتہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے ان اراکین کی شناخت ہو جائے گی۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے مولانا فضل الرحمان سے انہیں مولانا کہنے پر معافی مانگ لی۔

مزید برآں، عمران خان نے ناراض اور منحرف اراکین کو راضی کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کو ٹاسک دے دیا ہے۔

مزید برآں، نجی خبررساں ادارے نے اپنے ذرائع کے حوالے سے یہ بھی لکھا ہے کہ اجلاس کے دوران کہا گیا ہےکہ سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ یعنی ارکان کی خرید و فروخت کا مرکز نہیں بننے دیں گے۔ اس حوالے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کاروائی کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں۔

اس کے علاوہ اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ممکنہ منحرف ارکان سے متعلق معلومات اکٹھی کریں۔

مزید پڑھیں:بلاول نے اپنی سب سے بری عادت بتا دی

Comments

2 responses to “حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا”

  1.  Avatar

    Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!

  2. 100 USDT almak icin kaydolun. Avatar

    Thank you for your sharing. I am worried that I lack creative ideas. It is your article that makes me full of hope. Thank you. But, I have a question, can you help me?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *