حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز وائرل

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز وائرل ہو گیا

لاہور قلندر کے پلیٹ فارم سے سامنے آنے والے بولر حارث رؤف اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں

حارث رؤف اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹو رہتے ہیں اور انہیں شائقین کی جانب سے کافی زیادہ پسند بھی کیا جاتا ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن کے لیے ہاتھوں کو سینیٹائز کرتے ہوئے ماسک لگانے کا منفرد انداز مداحوں کو بھاگیا۔

حارث رؤف نے ایسا انداز اپنایا کہ کمنٹری کرنے والے بھی ہنس ہنس کر پاگل ہو جاتے ہیں

حارث رؤف ان دنوں آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

آسٹریلیا میں حارث رؤف کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور یہ آسٹریلیا کی لیگ پہلے بھی کئی بار کھیل چکے ہیں

حارث رؤف کے منفرد انداز ہی انہیں آسٹریلیا میں مقبول کرتے ہیں اور ان کی بولنگ ایکشن کی وجہ سے آسٹریلیا کی نوجوان نسل ان سے بہت زیادہ متاثر ہے

دورانِ میچ پرتھ اسکارچرز ٹیم کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں حارث کا وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منانے کا انداز وائرل ہوگیا۔

حارث رؤف کیچ پکڑنے کے بعد اپنی جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں اور ایسے شو کرتے ہیں کہ جیسے انہوں نے جیب سے ایک سینیٹائزر نکالا ہو اور اپنے ہاتھوں کو اس سے صاف کیا ہو

حارث رؤف سینیٹائزر سے ہاتھ صاف کرنے کے بعد اپنی جیب میں دوبارہ ہاتھ ڈالتے ہیں اور ایک ماسک نکالتے ہیں ماسک نکال کر حارث رؤف اپنے چہرے پر لگاتے ہیں اور اس انداز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا ہے

حارث کی وکٹ لینے کے بعد جشن کی ویڈیو میلبرن اسٹارز کے ٹوئٹر پیج پر شیئر کی گئی ہے

خیال رہے کہ اس سےقبل حارث رؤف بگ بیش میں باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ پکڑ کرسب کو حیران کرچکے ہیں۔


Posted

in

by

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *