متحدہ عرب امارات ہونے والا ٹی 20 ورلڈ کا دوسرا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا.
ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں حسن علی سے کیچ کا ڈراپ ہونا مہنگا ثابت ہوا اور آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے میچ جیت کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار اننگز کھیلتے ایک اچھا ہدف دیا
آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹارگٹ 19 اوورز میں ہی پورا کیا.
اس سنسنی خیز معرکے میں پاکستانی بولر حسن علی کا آسٹریلوی بلے باز میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنا میچ کے لیے ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی پاکستان ٹیم کی شکست میں بدل گیا۔
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ شائقین کرکٹ نے حسن علی پر تنقید کی جبکہ صارفین کی ایک بڑی تعداد حسن کی ماضی میں پیش کی گئی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی حمایت میں سامنے آگئی۔
حسن علی نے سوشل میڈیا پر تنقید دیکھتے ہوئے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ قوم سے اچھی پرفارمنس نہ دینے پر معافی مانگتے ہیں اور آبدیدہ بھی ہو جاتے ہیں.
حسن علی نے کہا ہے کہ قوم مجھے معاف کر دے اگر پاکستانی عوام مجھے معاف نہیں کرتی تو پھر میں اپنے ساتھ کچھ غلط کر سکتا ہوں.
Leave a Reply