بھارت: ہندو مذہبی رہنما کی مسلمان لڑکیوں کو اغوا اور ریپ کی دھمکیاں، ویڈیو وائرل

بھارت میں مسلم دشمنی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کی زندگی تنگ کرنے کا کوئی حربہ ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے۔

بھارت میں مسلمان کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کا عمل آئے روز بڑھتا چلا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں پر زندگی تنگ پڑتی نظر آتی ہے۔ آئے روز ہندو انتہا پسند کسی نہ کسی بہانے سے مسلمانوں تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں اپنے مذہب عمل کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک ہندو انتہا پسند مذہبی رہنما کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس مذہبی رہنما کو مسجد کے سامنے گاڑی میں بیٹھے لاؤڈ اسپیکر پر مسلم مخالف تقریر کرتے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسندی کا یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر سیتہ پور میں پیش آیا۔ جس میں ایک ہندو انتہا پسند مذہبی رہنما نے مسجد کے سامنے ہجوم سے خطاب دیا اور انہیں مسلمانوں کے خلاف تشدد پر اکسایا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ، مسجد کی بے حرمتی کی ویڈیو سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذہبی رہنما گاڑی کے اندر بیٹھا ہجوم سے خطاب کر رہا ہے اور کہ رہا ہے کہ اگر اس علاقے میں کسی مسلمان نے کسی لڑکی کو چھیڑا تو میں اس کے گھر سے اسکی بہو بیٹی کو اغوا کر کے سب کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بناؤں گا۔

مزید برآں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مذہبی رہنما کی گاڑی پر پولیس بھی موجود ہے۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے کے بعد بھارت کے اندر اور بھارت سے باہر لوگ اس حوالے سے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/zoo_bear/status/1512036559960248323?s=20&t=fXy5-5Z8lvrV0mQ6jXE6SQ

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کی ریاست کرولی مسلم کش فسادات ہوئے تھے۔ جن میں انتہا پسند ہندوں نے مسلمانوں کی املاک کو نظر آتش کیا اور مسلمانوں پر تشدد کیا۔ انہی واقعات کی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہندو انتہا پسند کو مسجد پر چڑھ کر بجرنگ دل کا جھنڈا لہراتے دیکھا جا سکتا تھا۔

اس سے پہلے بھارت کی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کو حجاب پہن کر اسکول اور کالج میں آںے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے بعد کرناٹک میں بھارت بھر میں مسلمانوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور احتجاج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:ہندو انتہا پسندوں کا بھارت میں حجاب کے بعد حلال گوشت پر پابندی کا مطالبہ


Posted

in

,

by

Tags: