ایک تندور والا تھا جو 5 روپے میں روٹی بیچتا تھا۔ اسے روٹی کی قیمت میں اضافہ کرنا تھا لیکن بادشاہ وقت کی اجازت کے بغیر کوئی اس کی قیمت نہیں بڑھا سکتا تھا۔ لہٰذا وہ بادشاہ کے پاس گیا اور کہنے لگا: “بادشاہ سلامت مجھے روٹی کے 10 روپے کرنے ہیں۔”
بادشاہ نے کہا کہ 10 کی بجائے روٹی 25 روپے کی کر دو
تندور والے نے کہا بادشاہ سلامت اس سے شور مچے گا
بادشاہ نے کہا اس کی فکر نہ کرو
تم اپنا منافع دیکھو اور روٹی 25 روپے کی کر دو
میں اس ملک کا بادشاہ ہوں اور میں باقی معاملات دیکھ لوں گا
اگلے دن تندور والے نے روٹی کی قیمت 25 روپے کر دی۔ پورے شہر میں کہرام مچ گیا، لوگ بادشاہ وقت کے پاس پہنچے اور شکایت کی کہ تندور والا بہت ظلم کر رہا ہے، روٹی 25 روپے میں بیچ رہا ہے۔ بادشاہ سلامت نے اپنے سپاہیوں سے کہا کہ میرے دربار میں تندور والے کو فوری پیش کیا جائے۔ جیسے ہی تندور والا دربار میں پیش ہوا تو بادشاہ وقت نے غصے سے کہا: “تم نے مجھ سے پوچھے بغیر روٹی کی قیمت کیسے بڑھا دی؟ یہ رعایا میری ہے، کیا تم لوگوں کو بھوکا مارنا چاہتے ہو؟”
تندور والا حیران و پریشان کھڑا کچھ نہ بول سکا اور بادشاہ کے غیض و غضب کے بچنے کی تدبیر کرنے لگا۔
لیکن بادشاہ سلامت نے اسی وقت تندور والے کو حکم دیا کہ تم کل سے آدھی قیمت پر روٹی بیچو گے ورنہ تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا!
بادشاہ کا حکم سن کر عوام نے اونچی آواز میں کہا: “بادشاہ سلامت زندہ باد”
۔اگلے دن سے روٹی 25 کی بجائے 15 روپے میں بکنے لگی
عوام خوش، تندور والا خوش اور بادشاہ بھی خوش
پس نوشت: اس کہانی کا پاکستان کے موجودہ حالات اور حکمرانوں سے مماثلت محض اتفاق سمجھی جائے۔ شکریہ
Leave a Reply