جان ابراہم اپنی فلموں ‘ستیہ میو جیتے ٹو’اور ‘بٹلہ ہاؤس ‘کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں.
بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے ایک مرتبہ پھر اپنی فلموں کی فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔
جان ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس دور میں جتنی بھی فیس لی جائے وہ کم ہے کیونکہ اب کام پہلے کی نسبت زیادہ محنت سے کرنا پڑتا ہے.
انہوں نے کہا کہ میں اگر فیس زیادہ لے رہا ہوں تو کام بھی تو میں پروڈیوسرز کو اسی لیول کا دے رہا ہوں.
مزید انہوں نے کہا کہ کچھ ایسی بھی فلمیں ہیں جن کو میں نے بہت ہی کم پیسوں میں سائن کیا ہے.
جان ابراہم اپنی فلموں ‘ستیہ میوا جیاتے 2’اور ‘بٹلہ ہاؤس ‘کی کامیابی کے بعد مسلسل اپنی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں۔
جان ابراہیم نے کہا کہ یہ فلمیں میری زندگی کی سب سے حیران کن فلمیں ثابت ہونے والی ہیں
اداکار نے فلمساز آدتیہ چوپڑا کی فلم ‘پٹھان ‘کے لیے 20 کروڑ روپے لیے تھے اور ایک ماہ بعد ہی انہوں نے ‘ایک ولن ریٹرنز’ سائن کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جان نے اس کے لیے پروڈیوسرزسے 21 کروڑ روپے بطور فیس وصول کیے ہیں۔
جان ابراہیم نے پچھلے 3 سالوں میں 3 گناہ تک اپنی فیس میں اضافہ کیا ہے.
خیال رہے کہ جان ابراہم نے بالی وڈ میں فلم ‘جسم’ سے ڈیبیو کیا تھا جو کہ 2003 میں ریلیز کی گئی تھی۔ اس فلم میں جان کے ہمراہ اداکارہ بپاشا باسو دکھائی دی تھیں.
جان ابراہیم نے کہا کہ مجھے ہارڈ ورک کی بجائے سمارٹ ورک پسند ہے اور میں نے اسی کو ہی اپنایا ہوا ہے.
جان ابراہیم نے اپنی ریٹائرمنٹ کے متعلق بتایا کہ وہ ابھی مکمل طور پر فٹ اور چوکس ہیں جس وجہ سے ابھی ان کا ریٹائرڈ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں.
Leave a Reply