بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں انسان نہیں حیوان پیدا ہونے لگے ہیں اور حیوان بھی ایسے کہ جنہیں نہ قوم کی فکر ہے اور نہ قوم کی بیٹیوں کی.
بلوچستان سے ایسے روح کو تڑپادینے والے مناظر سامنے آئے ہیں کہ جسے دیکھ کر ہر انسان ہی کانپ اٹھے.
بلوچستان کا نام نہاد ملک ریاض اس وقت سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جو ایک ہاتھ سے نیکی کرتا ہے اور دوسرے ہاتھ سے 10 برائیاں کرتا ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کھلجی بلوچستان میں ایک بہت ہی بڑا ڈرگ ڈیلر ہے جو افغانستان سے ڈرگ کو سمگلر کر کے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھیجتا ہے
ہدایت کھلجی نے بلوچستان میں مختلف علاقوں میں ہوٹلز بھی بنائے ہوئے ہیں اور ان ہوٹلز کے گیسٹ ہاؤسز میں کھلجی اپنا کالا دھندا چلاتا ہے
ذرائع کے مطابق کھلجی ان گیسٹ ہاؤسز کو چلانے کے لئے مبینہ طور پر پولیس کو ہفتہ بھی دیتا ہے اور اسی وجہ سے پولیس کھلجی کی طرف جانے سے قاصر دکھائی دیتی ہے.
کھلجی کے اس وقت 20 ہوٹلز کو بند کیا جا چکا ہے اور ان ہوٹلز کے سی سی ٹی وی کیمرے اتار کر ان کا فرانزک کروانے کے لیے لاہور بھیجا گیا ہے.
پہلے بھی پولیس کے مطابق کھلجی کے لیپ ٹاپس اور موبائلز کا لاہور میں فرانزک کروایا گیا تھا جس کے بعد کھلجی کی دوڑیں لگ گئیں تھیں.
پولیس رپورٹس کے مطابق کھلجی کے پاس اردو سرائیکی بلوچی اور پشتو ہر قسم کی لڑکی کی ویڈیوز موجود ہیں اور ان ویڈیوز کو یہ شخص بلیک میلنگ کے لیے اِستعمال کرتا رہا ہے.
ہدایت کھلجی کے بارے میں مشہور ہے کہ اس نے لڑکیوں کی ایک جنت بنا رکھی ہے اور خوبصورت سے خوبصورت لڑکی اس کے ڈیرے سے آپ کو مل جاۓ گی.
ہدایت کھلجی کا نیٹ ورک بہت ہی وسیع بتایا جا رہا ہے اور اس کا بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بہت ہائی لیول کا رابطہ ہے.
کھلجی ایک طرف تو بہت بدمعاش بدکار اور زنا کار ہے جبکہ تصویر کی دوسری جانب اس نے بلوچستان میں یہ امیج بھی بنائی ہوئی تھی کہ کھلجی غریب اور بیوا عورتوں کو نوکریاں دیتا ہے
کھلجی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کھلجی کو پولیس نے حراست میں تو لے لیا ہے لیکن بلوچستان کی عوام کا کہنا ہے کہ کھلجی کو پولیس نے کچھ نہیں کہنا.
عام شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلجی کے کیسز پہلے بھی پولیس کے پاس جا چکے ہیں لیکن کھلجی کے تعلقات پولیس کے ساتھ اتنے گہرے ہیں کہ پولیس کھلجی کو ہاتھ لگانے سے بھی ڈرتی ہے.
ہدایت کھلجی کو بلوچستان کا ڈان کہا جاتا ہے اور اس کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ اس نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کئیے ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلجی کے پاس جدید ترین اسلحہ بھی موجود ہے اور یہ اسلحہ سپلائرز گروپ کے ساتھ بھی کام کرتا ہے.
بلوچستان کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کھلجی کے پاس اتنی عورتیں ہیں ایسے لگتا ہے کہ اس نے عورتوں کی جنت بنا لی ہے جبکہ کھلجی کے بارے میں یہ بھی مشہور ہے کہ یہ 10/15 ہزار روپے میں ایک عورت بستر گرم کرنے کے لیے دیتا رہا ہے.
لیکن اب فلحال کھلجی پولیس کی حراست میں ہے اور دیکھنا یہ ہو گا کہ اس دفعہ کھلجی کو سزا ملتی ہے یا ہمیشہ کی طرح کھلجی پیسہ اور طاقت کا استعمال کر کے رہا ہوتا ہے.
Leave a Reply