سمجھ نہیں آرہی کہ ایسا کیا کریں کہ امریکہ ہمیں تسلیم کر لے- افغان وزیر خارجہ

فغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں پاکستان اور ٹی ٹی پی کے مابین سیزفائر معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور ان مذاکرات کے لیے سہولت کاری کی بھی تصدیق کردی۔

امیر خان متقی نے کہا کہ امید ہے آنے والے دنوں میں مذاکرات مزید آگے بڑھیں گے، توقع کرتے ہیں عارضی جنگ بندی مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو.

اس وقت افغان سرزمین میں پاکستان مخالف عناصر موجود نہیں اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو رہی۔

بھارت ماضی میں افغان سر زمین کو اپنے مقاصد کے لیے اِستعمال کرتا رہا لیکن اب ہم ایسا نہیں ہونے دیں گئے.

افغان عبوری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی کہ ہم کون سا ایسا عمل کریں جس سے امریکہ سمیت دیگر ممالک ہمیں تسلیم کریں.

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو بڑی فوج کی ضرورت نہیں، ہم مختصر اور باصلاحیت فوج تشکیل دیں گے ہمارے پاس بہترین مجاہدین موجود ہیں, ہمارا اکیلہ مجاہد امریکہ کے 10 فوجیوں پر بھاری ثابت ہو سکتا ہے

امیر خان متقی نے بتایا کہ ہماری حکومت وسیع البنیاد ہے، جس میں تمام قومیتیں شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی وزارت اور اداروں میں سو فیصد خواتین جبکہ تعلیمی اداروں میں پچھتر فیصد خواتین واپس ڈیوٹی پر آچکی ہیں۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *