عمران خان کیلئے الیکشن کمیشن سے بری خبر آ گئی

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان ک کے الیکشن کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا. تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے پشاور میں ہونے والے ورکرز کنونشن سےعمران‌خان کے خطاب کارڈ طلب کر لیا ہے .

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے علاوہ حلیم عادل شیخ ، اعجاز چوہدری اور خرم شیر زمان کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کر رکھا ہے.

واضح رہے کہ حکومت سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان خان مسلسل نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں وہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو ن لیگ کا ایجنٹ ہونے اور جانبدارانہ رویہ پر مسلسل تنقید اوراستعفیٰ‌ کا مطالبہ کر رہے ہیں.

اس سے قبل 26 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف نے نے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج کیا تھا.

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا جانبدار رویہ، پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن منحرف اراکین کے ریفرنس پر فیصلہ نہیں کر رہ جس کے باعث الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ رویے کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیا.

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران ان چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ وہ کسی صورت بہت دباؤ میں نہیں آئینگے.

ان کا کہنا تھا فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر سنائیں گے.تحریک انصاف کے وکیل انور منصور خان نے ن تمام سیاسی پارٹیوں کے کیسز ایک ساتھ سننے پر زور دیا .

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے فیصلے ایک سا تھ کریں‌گے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی. درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے اعتراض نہ ہونے پر چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی.