mariam nawaz

عمران خان جہاد کا اعلان کر کے پیٹھ دکھا کر بھاگ گیا ہے- مریم نواز

ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’ابھی ابھی ریجیکٹڈ خان صاحب تقریر جھاڑ رہے تھے کہ اراکین کل کے مشترکہ اجلاس میں جہاد سمجھ کر ووٹ کریں تو کیا قوم یہ پوچھ سکتی ہے کہ جہاد اچانک ملتوی کیوں کرنا پڑا ؟

ویسے تو قوم سب جانتی ہے مگر پھر بھی پوچھنا تو بنتا ہے!‘

کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا


خیال رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا جس میں انتخابی اصلاحات، کلبھوشن و دیگر اہم معاملات پر قانون سازی متوقع تھی تاہم کچھ دیر پہلے فواد چوہدری نے بتایا کہ اجلاس متلوی کردیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو سکے.

ان کا کہنا تھاکہ اتفاق رائے کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ ایک متفقہ طور انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے مؤخر کیا جا رہا ہے اور ہمیں امید بھی ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کریں گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں گئے.

واضح کرتے چلیں کہ عمران خان نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا تھا کہ آپ سب لوگ کل بڑھ چڑھ کر اجلاس میں حصہ لیں, لیکن اب اجلاس ہی مؤخر کر دیا گیا ہے.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *