نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ترین سیلفی ہے.
حریم شاہ نے کچھ دن قبل ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں پروگرام کے میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی پسندیدہ سیلفی کون سی ہے ؟
جس پر حریم شاہ نے مسکراتے ہوئے اور شرماتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان کے ساتھ لی گئی سیلفی میری پسندیدہ ہے.
حریم شاہ نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے منسلک ہوں، ہم عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ گئے تھے۔ عمران خان بہت ہی کیوٹ اور ہینڈسم ہیں وہ آج بھی نوجوان لگتے ہیں
حریم کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے لیے قابلِ احترام ہیں، ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے پر لوگوں نے بہت باتیں بنائی تھیں.
اس کے علاوہ حریم شاہ نے پروگرام کے دوران کھانا خود گرم کرو کے نعرے پر کہا کہ یہ عورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شوہر کی خدمت کرے، اگر آپ اپنے شوہر کو کھانا نہیں دے سکتیں یا شوہر کے کپڑے نہیں دھو سکتیں تو شادی ہرگز نہ کریں۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے یا اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کرنے سے نہیں روکنا چاہیے
حریم شاہ اکثر سیاستدانوں کے متعلق باتیں کرتی رہتی ہیں اس سے پہلے انہوں نے شیخ رشید کے بارے میں بھی گفتگو کی تھی
حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشافات کرتے ہوئے بتایاکہ شیخ رشید سے ملاقات ان کی ایک پارٹی کے دوران ہوئی تھی.
شیخ صاحب نے خود حریم شاہ کو اپنا نمبر دیا تھا جب کہ باقی وزرا کے نمبرز انہوں نے ایک ہیکرز سے نکلوائے تھے۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں۔ حریم شاہ نے بتایا کہ انکی پہلی تنخواہ اس وقت ملی جب ایک کمپنی نے برانڈ انہیں ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی۔
حریم شاہ نے بتایا کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر لوگوں نے بہت پروپگینڈا کیا لیکن مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں.
میرے لئے یہ ہی کافی ہے کہ میں نے اپنے ضمیر کی ہی بات ہمیشہ سنی ہے.
Leave a Reply