اسلام آباد(وائس ٹی وی یوکے) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس کی سربراہی میں مبینہ سازش کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے.
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کو سازش کے تحت گرایا گیا ہے . انہوںنے موجودہ چیف جسٹس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سربراہی میںکمیشن بنانے پر زور دیا.
ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ملک کے مخالف نہیں تاہم امریکہ اپنے فائدے کے لئے حکومت تبدیل کرواتا ہے جو کہ ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ سازش کے ہر کردار سے واقف ہیں. وہ سب جانتے ہیں کہ کون کس کس سے ملتا رہا ہے . مرا سلے بارےبیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سفیر کوڈ کی زبان میں مراسلہ لکھتا ہے جسے پبلک نہیں کر سکتے . تاہم نیشنل سیکورٹی کمیٹی میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مداخلت ہوئی ہے.
مزید پڑھیں: عمران خان کیلئے الیکشن کمیشن سے بری خبر آ گئی
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ قبل از وقت الیکشن کرایا جائے. انہوں نے کہا کہ ہمیں تین سال تک کہا جاتا رہا کہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل ہے. ابھی الیکشن کرا کردیکھ لیا جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا .
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لیا . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں رکھتی.
انہوں نے گزشتہ دنوںسینٹ ویڈیو سیکنڈل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسترد کردیا.
اسلام آباد مارچ بارے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع اسلام آباد میں جمع کرنے جا رہے ہیں.عمران خان نے حکومت کی جانب سے انتقامی کارروائیوں پر بھی شدید تنقید کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ پر کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے جلد منحرف ارکین کے خلاف فیصلہ سنانے کی استدعا کی.