عمران خان نے حقیقی آزادی تحریک کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(وائس ٹی وی یو کے) عمران خان نے حقیقی آزادی تحریک کے لئے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا کیا . گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ 6 مئی کو اپنے آبائی حلقے میانوالی سے تحریک کا آغاز کر رہے ہیں .

انہوں نے ویڈیو میں میانوالی کے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ 6 مئی بروزجمعہ شام کے بعد ان کے پاس پہنچیں گے . میانوالی کے لوگوں نے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے پیغام دینا ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت اور غیر ملکی سازش کے خلاف ہیں اور جب انہیں کال دی جائے گی وہ اسلام آباد آئیں گے.

انہوں نے میانوالی سے اپنی تحریک کا آغاز کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میانوالی کے لوگوں نے انہیں اس وقت پارلیمنٹ میں بھیجا جب وہ ایک آدمی کی پارٹی تھے.

یاد رہے کہ 2013 اور 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف نے میانوالی سے کلین سویپ کیا تھا . عمران خان نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز میں پہلی مرتبہ بطور ایم این اے میانوالی سے الیکشن جیتا تھا جس کے بارے میں‌اکثر وہ اپنی تقاریر میں ذکر کرتے رہتے ہیں.

 

 

مزید پڑھیں: کیا وہ صرف پاکستان کا وزیر اعظم تھا؟

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ عمران خان کی حکومت ہٹائے جانے کے بعد انہوں نے مختلف جلسوں اور کارنر میٹنگز سے خطاب کیا. تاہم انہوں نے اپنی حقیقی آزادی کی تحریک کو عید الفطر کے بعد شروع کرنے کا کہا تھا .

اس سلسلے میں‌ان کے مختلف شہروں میں جلسوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان 6 مئی سے 20 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے .

 

 

جلسوں کے اختتام پر عمران خان نے اس ماہ کے آخر میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال بھی دے رکھی ہے.

اپنے ایک اور بیان میں‌چیئر مین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ ان کی کردار کشی کےلیئے فیک ویڈیوز تیار کرنے والی کمپنیوں کا سہار ا لیا جارہاہے. ن لیگ ماضی میں‌بھی ان کی اور انکے اہلخانہ کی کردار کشی کرتی آئی ہے.


Posted

in

,

by