عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست کی مبینہ کرپشن، اصل معاملہ کیا ہے؟

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف گوگی آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ رہنے والے علیم خان کی جانب سے فرح خان پر لگائے جانے والے کرپشن کے الزامات ہیں۔

علیم خان کی جانب سے فرح خان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پنجاب میں ہر سرکاری بیوروکریٹس کے تبادلے پر کروڑوں روپے رشوت لیتی تھیں۔ علیم خان کی جانب سے ان سنگین الزامات کے بعد فرح خان کے دبئی فرار ہوجانے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں اور گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر انکی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

اس تصویر میں خاتون اول کی قریبی دوست کو ایک پرائیویٹ طیارے میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد فرح خان کے جوتوں اور ہینڈ بیگ کی قیمت پر بحث شروع ہوگئی ہے۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس برینڈڈ ہینڈ بیگ کی قیمت 90 ہزار ڈالر ہے۔

خاتون اول کی قریبی ساتھی فرح خان کی پرائیوٹ جیٹ میں تصویر نے سوشل میڈیا پر ہل چل مچادی ہے— فوٹو: سوشل میڈیا

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ فرح خان صاحبہ کے بیگ کی قیمت 1 کروڑ 62 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرح خان پنجاب میں ایک ڈی سی اور دیگر سرکاری ملازمین کے تبادلوں کے لیے تین تین کروڑ روپے رشوت لیتی تھیں۔

مزید پڑھیں: لائیو شو کے دوران پاکستانی ٹی وی اداکار کا پاجامہ پھٹ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مفتاح اسماعیل نے الزام عائد کرتے ہوئے پوچھا کہ ملازمین کے تبادلے کے لیے فرح کی جانب سے لی جانے والی رشوت کی رقم کہاں جاتی تھی۔

یاد رہے کہ علیم خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر ناراض اراکین کی جانب سے متعدد بار فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔

تاہم، فرح خان کی جانب سے ان الزامات کے جواب میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ نجی خبررساں ادارے نیو نیوز کے مطابق فرح خان کو پولیس کی سیکیورٹی میں برقعے میں لاہور ایئرپورٹ لیجایا گیا اور وہاں سے وہ دبئی چلی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے خاتون اول کی قریبی دوست اور خود خاتون اول پر لگائے جانے والے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے اور ایسے الزامات لگانے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ کے اہم مقام پر پہلی مرتبہ باجماعت نماز تراویح کی ادائیگی


Posted

in

,

by

Tags: