عمران خان کی حکومت کیسے بچ سکتی ہے؟ ق لیگ اور ایم کیو ایم نے حل پیش کر دیا

حکومت کی اتحادی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پی ٹی آئی کی حکومت بچانا چاہتے ہیں تو مستعفی ہوجائیں

جاری سیاسی بحران کے دوران کے اس وقت حکومت اور اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے فیصلے کی منتظر ہیں۔ جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اب خود تو نہیں بچ سکتے تاہم، اب اپنی حکومت بچانے کی کوشش کریں۔

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے گزشتہ رات آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اب بچتے ہوئے نظر نہیں آ رہے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت بچ سکتی ہے۔ اور اس کے لیے ایسی بہت ساری آپشنز موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا

دوسری جانب حکومت کی دوسری اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے خالد مقبول صدیقی کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اب کوئی اور مہم جوئی کرنے کی بجائے پی ٹی آئی میں سے ہی کوئی ایسا بندہ سامنے لائیں جس کے نام پر وزارت عظمی کے لیے اتفاق کیا جا سکے۔

انکا کہنا تھا کہ اس کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے پاس تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ تک وقت ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے سندھ میں گورنر راج کی بھی مخالفت کی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ کا بحری جہاز صرف 1 ڈالر میں فروخت

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *