عمران خان کی جان کو خطرہ، وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کی سیکیورٹی کو سخت کرنے اور فول پروف بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔

تحریک انصاف آج مینار پاکستان پر ایک بڑا عوامی جلسہ کرنے جا رہی ہے جس کے پیش نظر لاہور کے ڈپیٹی کمشنر کی جانب سے عمران خان کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا انکو سیکیورٹی تھریٹ لاحق ہے اس لیے وہ جلسے سے آن لائن خطاب کر لیں۔

خط میں مزید لکھا گیا تھا کہ اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر جلسے میں آنے کے لیے بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کریں اور اس کا شیشہ نہ کھولیں۔

تاہم، اب وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو اس سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر عمران خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں۔
شیباز شریف نے وزات داخلہ کو حکم جاری کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پبلک کرنے کا حکم

یاد رہے کہ سابق وزیرا عظم عمران خان کے خلاف جب اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی تو عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تحریک جمع کروانے میں امریکہ ملوث ہے۔ جس کے بعد انکی جان کو خطرہ ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فیصل واؤڈا نے ایک ٹی شو میں کہا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔ دوسری جانب کچھ روز فواد چوہدری کی جانب سے بھی میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ ایجنسیوں کی اطلاعات کے مطابق عمران خان کی جان کو خظرہ ہے جس کے پیش نظر انکی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزارت اعظمی سے ہٹائے جانے کے بعد عمران خان زور شور کے ساتھ عوامی مہم چلا رہے ہیں اور مختلف شہروں میں بڑے عوامی جلسے منعقد کر رہے ہیں جس میں وہ اپنی حکومت کے گرائے جانے میں امریکی سازش کے ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج عمران خان لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت امریکہ نے گرائی یا کوئی اور وجہ تھی؟ فواد چوہدری بھانڈا پھوڑ دیا


Posted

in

,

by