عمران خان نے اتحادی جماعتوں کی بڑی وکٹ گرا دی

ہنگو میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب، اتحادی جماعتوں کو بڑا دھچکا.

ہنگو کے قومی اسمبلی کے حلقہ 33 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ندیم خیال نے میدان مار لیا۔ تحریک انصاف کی اس کامیابی کو عمران خان کی کامیابی تصور کیا جا رہا ہے اور اسے 11 اتحادی جماعتوں کی ناکامی کا نام دیا جا رہے۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے سرکاری نتائج کے مطابق ہنگو کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف کے ندیم خیال 20772، جے یو آئی فے کے مفتی عبیداللہ 18244 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ اے این پی کے سید عمر 3314 ووٹ لے کے تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:چوہدری شجاعت سیاست چھوڑںے پر غور کیوں کر رہے ہیں؟

ہنگو حلقہ این اے 33 میں پاکستان تحریک انصاف اور جے یو آٸی کے مابین سخت مقابلہ رہا، ان انتخابات میں 5 امیدواروں نے حصہ لیا تھا جن میں پی ٹی آئی کے ڈاکٹر ندیم خیال جو کہ مرحوم ایم این اے حاجی خیال زمان کے بیٹے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبیداللہ جو سابق ضلع ناظم بھی رہ چکے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے سعید عمر، آزاد امیدوار عتیق احمد اور آزاد امیدوار محمد سعید نے حصہ لیا۔

یاد رہے حلقہ این اے 33 کی کل آبادی 5 لاکھ 18 ہزار 798 ہے جن میں 3 لاکھ 14 ہزار 77 رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق راہ دہی استعمال کیا، اس کیلئے 210 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے تھے جن میں 110 حساس، 77 حساس ترین 23 غیر حساس پولنگ اسٹیشنز تھے ۔

ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان کے مطابق 5 ہزار پولیس اہلکاروں سمیت پاک فوج، ایف سی کے جوان انتخابی دن کے دوران ڈیوٹیاں سرانجام دیتے رہے۔
خیال رہے کہ 11 جماعتی اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ جس کے شہباز شریف وزیر اعظم منتخب کیے گئے تھے۔ تاہم، اب ہنگو میں ملنے والی اس کامیابی کو پاکستان تحریک انصاف بلخصوص عمران خان کے حکومت مخالف بیانیے کی پہلی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔

عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں نے اس کامیابی کو تمام اتحادی جماعتوں کی ناکامی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلاول کے ساتھ وائرل ہونے والی لڑکی کون ہے اور اس کا بلاول سے کیا رشتہ ہے؟