گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سوات میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ خطاب کے دوران عمران خان نے مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کی۔ لیکن عوام مولانا کے نام پر ڈیزل کے نعرے لگانے لگے۔
لیکن بعد میں عمران خان نے کہا کہ ان سے غلطی ہوگئی ہے، سوری۔ انکا کہنا تھا کہ وہ فضل الرحمان کو مولانا نہیں کہنا چاہتے تھے۔ کیونکہ وہ عالم دین کی عزت کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی عمران خان نے فضل الرحمان سے سوال کیا کہ آپ 30 سال سے مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں۔ کیا کبھی آپ نے مغربی رہنماؤں سے اسلامو فوبیا سے متعلق سوال کیا ہے؟
عمران خان نے فضل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ مدرسوں کے بچوں کو میرے خلاف نکالتے ہیں تو اب آپ کو شرم آنی چاہیے۔ کیونکہ جسے آپ یہودی لابی کہتے اس نے وہ کام کر دیکھایا جو آپ 30 سال میں نہیں کر سکے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج نے 23 مارچ کے حوالے سے نیا نغمہ جاری کر دیا
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو لوئر دیر اور سوات میں جلسے کرنے سے منع کیا تھا۔ تاہم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود ان جلسوں میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:سنجے دت اور پرویز مشرف کے درمیان ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
Leave a Reply