عمران خان پر دوست ممالک سے ملنے والے تحائف بیچنے کے الزامات کی بوچھاڑ

سابق وزیرا عظم عمران خان پر بیرون ملک سے ملنے والے تحائف سستے داموں خرید کر آگے بیچ دینے الزامات کی بوچھاڑ۔

گھڑی، انگوٹھی، بریسلٹ کے بعد مسلم لیگ کے رہنما احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان نے ایک قریبی دوست ملک سے ملنے والی ایک جیپ بھی بیچ دی ہے۔ احسن اقبال نے نیا پاکستان شو میں بات کرتے ہوئے کہ ایک قریبی دوست ملک سے ایک جیپ ملی تھی جو غیب نکلی ہے اور انکا خیال ہے کہ خان صاحب نے وہ بھی فروخت کر دی ہے۔

جبکہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے 14 کروڑ مالیت کے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروانے کی بجائے دبئی میں فروخت کیے۔

نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے۔

وزیرا عظم نے ان تحائف کی تفصیلات سے متعلق بات کرے ہوئے صحافیوں خو بتایا کہ دبئی میں فروخت کیے جانے والے تحائف کی مالیت 14 کروڑ روپے تھی جن میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل تھے۔
شہباز شریف نے مزید بتایا کہ انہیں ایک بار ایک گھڑی تحفے میں ملی تھی جسے انہوں نے توشہ خانے میں جمع کروا دیا تھا۔ انہوں نے کہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کا عمران خان پر 14 کروڑ کے تحائف دبئی میں فروخت کرنے کا الزام

جبکہ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانے سے لیے گئے تحائف 18 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں۔

دوسری جانب سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ان الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کچھ غیر قانونی نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی گھڑی میں نے خریدنے کے بعد آگے فروخت کردی ہے تو اس میں کیا برائی ہے؟

تاہم، دوسری جانب سوشل میڈیا پر عمران خان کو تنقید کا سامنا ہے کہ عمران خان خود دوسروں کو خودداری اور ایمانداری کا درس دیتے ہیں لیکن انہوں نے دوست ممالک کی جانب سے دیئے گئے تحائف کم قیمت پر خرید کر دبئی کی مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کیے اور رقم خود استعمال کی اس نے کی ایمانداری اور خوداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا امریکی صدر جو بائیڈن کی عمران خان کے جانے پر جشن منانے کی ویڈیو جعلی ہے؟


Posted

in

,

by