عمران خان پر تقریر کے دوران کالا بکرا وارنے کی ویڈیو وائرل

اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن اور حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے کارکنان بہت جذباتی انداز میں اپنی اپنی پارٹیوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اور اس کو حق و باطل کی جنگ کا رنگ دے چکے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے لائیو خطاب کیا۔ جس کے دوران ان کے ایک چاہنے والے نے لائیو خطاب کے دوران ٹی وی کے اوپر سے عمران خان پر کالا بکر وار کر عمران خان کی ںظر اتاری۔ کارکن کی جانب سے اس عمل کی ویڈیو بنائی گئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مزید پڑھیں: ایک ہی خاندان کے تمام افراد نے ساتویں منزل سے کود کر اجتماعی خودکشی کیوں کی؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان قوم سے خطاب کر رہے ہیں اور اسی دوران انکا ایک حامی ان پر کالا بکر وار کر صدقہ کر رہا ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کل عوام کے ساتھ خطاب میں کیا فرمایا؟

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے اہم خطاب کے دوران کہا کہ انکے خلاف جمع کروائی گئی تحریک عدم اعتماد در اصل ایک بیرونی سازش کا حصہ ہے۔ خطاب کے دوران عمران خان نے بیرون ملک سے آنے والے ایک مراسلے پر بھی تبصرہ کیا کہا کہ مراسلے میں برارہ راست عدم اعتماد کے ذکر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان ہوتے ہوئے مذکورہ ملک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب گزشتہ روز مذکورہ مراسلے کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سامنے بھی پیش کیا گیا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کے داخلی معاملات میں دخل دینے اور پاکستان کی خود مختاری متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والا مراسلہ پاکستان کے معاملات میں کھلی مداخلت ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟

گزشتہ روز ہونے والے اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے 175 کے قریب اراکین کو اپوزیشن کے بنچوں پر بیٹھا کر اپنی عددی برتری ثابت کرنے کا دعویٰ کیا اور اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کروانے کا مطالبہ بھی کیا۔ تاہم، اسپیکر نے اسمبلی کا اجلاس اتوار کے روز تک ملتوی کر دیا۔

مزید پڑھیں: کیا وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ ہے؟