عمران خان نے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کردیا

لاہور (وائس ٹی وی یوکے) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جب وہ کال دیں تو بیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں. وہ لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے .

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ حکمران اپنی چوری بچانے کے لیئے پورے ملک کو غلام بنا دیں گے. ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت یہ حکومت ملک پر مسلط کی گئی ہے .ان تمام پارٹیوں کی کوئی سیاسی بصیرت نہیں ہے . یہ سب اپنے کیسز ختم کرنا چاہتے ہیں

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے ۔ شہباز شریف این آر او ٹو لینے کی کوشش کر رہے ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں چھوٹے چوروں کو پکڑیں‌گی اور بڑوں کو چھوڑ دیں‌گی تو عدلیہ کے کردارپر سوالات اٹھیں‌گے.

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کو امریکی سازش کے تحت ہٹایا گیا ہے. خواہش ہے کہ جب وہ کال دیں‌ تو بیس لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں.

انہوں نے تمام ورکرز کو حقیقی آزادی کے لیے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو خصوصی دعا میں شرکت کی دعوت دی . ان کا کہنا تھا کہ مولانا طارق جمیل خصوصی دعاکرائیں‌گے.

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس 30 دن میں‌نمٹانے کا فیصلہ معطل

 

عمران خان نے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ میرے بیانیہ کو ایک دوسرے تک پہنچائیں. ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر گلے ملتے ہوئے ایک دوسرے کے کان میں کہیں کہ ہمیں حقیقی آزادی کے لیے لڑنا ہے .

عمران خان نے اپنےخطاب میں چیف الیکشن کمشنر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا .ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نون لیگ کا بندہ ہے . صرف پی ٹی آئی پر فوکس کیا جار ہا ہے . باقی تمام جماعتوں کے کیسز ساتھ نہیں‌سنے جا رہے .

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا. دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن نے وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی کیس زیر التواء نہیں. تمام پارٹیوں کے کیسز یکجا اورمیرٹ پر سنے جارہےہیں.