عمران خان عبر ت کا نمونہ بننا چاہیے، نواز شریف

لندن (وائس ٹی وی یوکے) لندن میں موجود قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کا جو حال کیا ہے ، اس شخص کو نشان عبر ت بننا چاہیے.

لندن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں‌ان کا کہناتھا کہ ابھی تو عمران خان کا 5 سے 10 فیصد سچ عوام کے سامنے آیا ہے. ابھی مزید چیزیں سامنے آئیں‌گی.قدرت کا قانون ہے کہ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا. وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پوری طرح بے نقاب ہوگا.

ان کا کہناتھا کہ عجیب شخص ہے جو ناں‌آئین و قانون کا تسلیم کرتا ہے ناں پارلیمان کو. اس وقت پنجاب میں جو ہو رہا ہے اس سے اس شخص کے عزائم واضح ہو رہے ہیں. ایک منتخب وزیر اعلیٰ کے حلف میں روڑےاٹکائے جا رہےہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں اپنے خلاف فیصلہ آتا دیکھ کر استعفے دینے کا فیصلہ کیا گیا.

وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران ہنگامہ، حکومتی ارکان کا ڈپٹی اسپیکر پر تشدد

صدر عارف علوی بارے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے صدر کو آڑے ہاتھوں لیا. ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص عمران خان کی ایماء پر اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں‌کر رہا. عارف علوی کو کہنا چاہتا ہوں کہ تم پاکستان کے صدر ہو نہ کہ عمران خان کے صدر.

یاد رہے کہ اس وقت لندن سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے. لند ن میں علاج کی غرض سے مقیم مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی رہائش گاہ اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا محور ہے. گزشتہ دن چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نواز شریف کی دعوت افطار میں‌شرکت کی.

بلاول بھٹو ، نواز شریف کی لندن میں ملاقات

دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تفصیلی گفتگو ہوئی.دونوں رہنماؤں نے بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں موجودہ حکومتی سیٹ اپ میں عہدوں کی تقسیم اور آئندہ انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ اترنے کے موضوعات زیر بحث لائے گئے.

علاوہ ازیں جمیعت علمائے اسلام ف کے قائد مولانا فضل الرحٰمن کے بھائی ضیاء الرحٰمن نے بھی میاں نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی.

اس بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مولانا فضل الرحٰمن صدارت کی عہدے کے خواہش مند ہیں‌.لیکن پیپلز پارٹی کے اعتراضات اس خواہش کی تکمیل میں‌رکاوٹ ہیں.