بھارت کی ریاست ہریانہ میں امتحان کے دوران نقل کے لیے انوکھے طریقہ کار کو اپنا کر طالب علم نے سب کو حیران کر دیا۔
بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع فتح پور میں 10ویں جماعت کے ایک طالب علم نے بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے امتحان کے دوران نقل کا ایک جدید طریقہ استعمال کر کے سب کو حیران کر دیا۔ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے فلائنگ اسکواڈ نے طالب علم کو نقل کرتے ہوئے پکڑا۔
جب نقل کرتے طالب علم کو پکڑا گیا تو اس کے نقل کے لیے استعمال کیے گئے طریقہ کار کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔ طالب علم نے نقل کرنے کے لیے اسمارٹ فون شیشے کے ایک کلپ بورڈ کے اندر چپکایا ہوا تھا۔ اور وہ نقل کے لیے واٹس ایپ سمیت دیگر کئی ایپس کا استعمال کر رہا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارت میں مسلم دشمنی کا ایک اور واقعہ، مسجد کی بے حرمتی کی ویڈیو سامنے آگئی
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اور لوگ طالب علم کی عقل پر حیران ہوتے ہوئے اس ویڈیو کو آگے شیئر کر رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک صحافی دپیندر دیسوال نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ضلع فتح پور میں بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے امتحان کے دوران ایک طالب علم کے کلپ بورڈ میں نصب فون ملا ہے۔
One of the examinees got a smartphone fitted in the clipboard for cheating in exam at an examination centre in Fatehabad district of #Haryana in the Board examination being conducted by the Board of School Education. The flying squad detected use of unfair means. @thetribunechd pic.twitter.com/aCXejWV1Sa
— Deepender Deswal (@deependerdeswal) April 5, 2022
اس طالب علم نے انگریزی کا امتحان کا مواد فون میں محفوظ کر رہا تھا۔ پولیس نے طالب علم کے فون پر سوالات کے جواب ملنے پر طالب علم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
بھارت میں ایسے عجیب و غریب اور دلچسپ واقعات آئے روز رونما ہوتے رہتے ہیں جو لوگوں کو ہنسنے اور حیران ہونے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ماں نے اپنے نشئی بیٹے سے تنگ آ کر اسے باندھ دیا اور پھر اس کے منہ پر لال مرچیں مل دیں۔ جس سے لڑکا بلبلا اٹھا اور نشہ چھوڑنے کا وعدہ کرنے لگا۔ جس پر ماں نے اسے کھول دیا۔
مزید برآں، گزشتہ دنوں بھارت میں ہی ایک چور نے تین دکانوں کے تالے توڑے اور صرف 20 روپے چوری کیے۔ جب پولیس نے چور کو گرفتار کیا تو اس نے پولیس کو دوران تفتیش بتایا کہ اس کا دل کرکرے پاپڑ کھانے کو کر رہا تھا۔ اس لیے اس نے دکانوں کے تالے توڑے اور 20 روپے چرا کر پاپڑ کھائے۔
مزید پڑھیں: بھارت کے ایک گاؤں میں آسمان سے گرنے والی پراسرار چیزوں کی ویڈیو وائرل