دور حاضر میں جہاں ہم سب ایک مصروف ترین زندگی گزار رہے ہیں اور وقت کو پکڑنا خاصہ مشکل ہو گیا ہے تو ایسے میں خدانخواستہ مہنگائی کے اس دور میں بیمار ہو جانے کی صورت میں معمولی نزلہ زکام کیلئے بھی ڈاکٹرحضرات جیب خالی کرا لیتے ہیں-
لیکن اگر ہم صدیوں سے آزمودہ اپنے بزرگوں کے گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کریں توہمارے اپنے کچن سے سے ہی ایسے خزانے ہاتھ لگ سکتے ہے جس سے ہم صحت مند بھی ہو سکتے ہیں اور ڈاکٹروں کی مہنگی فیسوں سے بھی بچ سکتے ہیں- قدرت نے ہمیں ایسی بے شمار جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات عطا کیے ہیں جو ہمارے کچن کی زینت ہیں اور جن کے استعمال سے ہم صحت مند رہ سکتے ہیں- ایسی ہی ایک نایاب جڑی بوٹی یا مصالحہ میھتی دانہ بھی ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں-
مزید پڑھیے: جرابوں میں پیاز رکھنے کے 3 فائدے
اس کے استعمال سے آپ اپنا وزن کم کرسکتے ہیں- اس کے لے میھتی دانہ رات کو پانی میں بھگو کر اسے صبح نہار منہ پینے سے وزن بدتدریج کم ہوگا-
میھتی دانہ بالوں کولمبا اور صحت مند بناتا ہے- اس کے لیے میھتی دانہ کو رات بھر ناریل کے تیل میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح کو اس کا پیسٹ بناکر بالوں پر چند دن لگانے سے آپ کے بال لمبے اور چمک دار ہو جائیں گے-
میھتی دانہ امراض قلب کے بنیادی اسباب ایل ڈی ایل ٹرائی گلرائڈ کی نمایا کمی میں آپ کی مدد کرتا ہے-
اس کے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتی ہے اور ذیابطیس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے-
یہ کمر درد اور درد جگر میں بہت فائدا مند ہے۔ اس کے استعمال سے جسم کی سستی دور ہوتی ہے- اس کے علاؤہ موسمی وائرس سے محفوظ رکھتی ہے، گیس اور ڈائریا کے مرض میں دہی میں مکس کر کے استعمال سے فائدا پہچتا ہے-
اب یہ ہم پر منحصر ہے کچن میں موجود کئی بیماریوں کا علاج سے فائدہ اٹھا لیں یا پھر ڈاکٹروں کے پاس جا کر اپنی جیبیں خالی کرا لیں-
تحریر: زیڈ زیڈ عالم
Leave a Reply