بھارتی فوج نے کھلونا جہاز پکڑ کر پاکستان کے ساتھ جوڑ دیا ہے
سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی ویڈیو کے مُطابق بھارتی عوام نے ایک گاؤں کے قریب جنگل کی طرف جاتے ہوئے جہاز دیکھا جس کے اوپر پی آئی اے لکھا ہوا تھا.
اس گاؤں کی عوام نے میڈیا اور پولیس کو انفارم کیا تو پولیس کی بھاری نفری موقعے پر پینچ گئی.
پولیس نے موقعے پر پہنچ کر جب دیکھا تو وہ ایک کھلونا جہاز تھا جس کے اوپر پی آئی اے لکھا ہوا تھا.
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اتنی جاہل ہے کہ آپ ان کی عقل کا اندازہ لگا لیں کہ ایک کھلونا جہاز کو پاکستان کا جاسوس بنا رہے ہیں اور افسوس ان پولیس والوں پر اور ان کے خفیہ اداروں پر جو اس کھلونا جہاز کو پکڑ کر جیل میں بند کر کے پاکستان پر جاسوسی کا الزام لگا رہے ہیں.
میڈیا رپورٹس کے مُطابق دنیا بھر میں یہ ویڈیو اس وقت پھیل چکی ہے اور بھارت کا خوب مذاق بنایا جارہا ہے.
آپ کو واضح کرتے چلیں کہ اس سے پہلے بھارتی فوج گیس والے غبارے کو بھی پاکستان کی آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے کر اسے گرفتار کر چکی ہے.
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا بھی دیکھنے کو ملا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان سے بھارت جانے والے کبوتروں کو بھی جاسوس بنا دیا تھا.
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کبوتر تو ایک پرندہ ہے اور وہ جب اونچائی پر جاتا ہے تو بعض اوقات بھٹک کر گھر کا راستہ بھول جاتا ہے لیکن بھارتی فوج اور میڈیا اس قدر احمق ہے کہ اسے بھی یہ جاسوس بنا کر جیل میں بند کر دیتے ہیں.
جبکہ دوسری جانب پاکستانی حکام کی جانب سے بھارت کے اس دعوے پر کوئی کسی قسم کا ریسپناس سامنے نہیں آیا
Leave a Reply