سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ملائم بنائی جائیں بھارتی وزیر کی خواہش

پڑوسی ملک بھارت سے اکثر چٹ پٹی سے ہی خبریں سامنے آتی ہیں جنہیں پڑھ کر انسان ہنس ہنس کر پاگل ہو جاتا ہے.

بھارتی وزیر نے انوکھی ہی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کو کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار بنایا جائے اور پورے ملک کی سڑکیں ملائم ہونی چاہیے

بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر راجیندرا سنگھ گودھا کی ایک ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی گئی ہے جو کہ بہت ہی تیزی کے ساتھ وائرل ہوتی جا رہی رہی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر راجیندرا سنگھ عوام کے مجمعے سے خطاب کررہے ہوتے ہیں جس دوران لوگوں نے ان سے مطالبہ کیا کہ ہمارے علاقے کی سڑکیں جلد از جلد ٹھیک ہونی چاہئیں۔

بھارتی وزیر نے لوگوں کے اس مطالبے پر محکمہ تعمیرات کے چیف انجینئر کو کہا کہ سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہموار اور ملائم بننی چاہئیں۔تا کہ لوگوں کو ان پر چلنے پر ایسے ہی مزا آئے جیسے کہ سلمان خان کو کترینہ کے گالوں کو چھوتے ہوئے آتا ہے.

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب اداکاراؤں کے گالوں کی مثال سڑکوں کیلئے دی گئی ہو.

اس سے پہلے 2005 میں سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادیو نے بھی کہا تھا کہ بہار کی سڑکیں اداکارہ ہیما مالنی کے گالوں کی طرح نرم و نازک بنائی جائیں.

بھارتی عوام اس وزیر کے بیان کو سننے کے بعد اپنے درد تکلیفیں بھول گئی اور اس وزیر کے چھوڑے ہوئے چٹکلے کو انجوائے کرتی رہی.

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *