مودی اگلے مہینے پاکستان آ رہا ہے؟

لاہور (ویب ڈیسک): بھارتی وزیراعظم مودی نے غیر سرکاری طور پر پاکستان کا اس وقت نجی دورہ کیا جب پاکستان میں نواز شریف وزیراعظم تھے اور ان کے خاندان کی شادی میں مودی اپنے دیگر اہم عہدے داروں سمیت رائیونڈ لاہور میں شریف خاندان کے گھر میں مدعو تھا- یہ بغیر ویزے اور طے شدہ پروٹوکول کے برخلاف کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ تھا اور اس پر شریف خاندان خاص کر اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف پر بہت شدید تنقید کی گئی تھی-

تاہم کشمیر کے حوالے سے بھارت کی نئی پالیسی اور مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کی وجہ سے دونوں ملکوں کے حالات پچھلے 2 سال سے انتہائی کشیدہ رہے اور بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی وجہ سے حالات میں جلد بہتری کی امید نہیں کی جا رہی- ایسے میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے بزنس ٹائیکون میاں منشا نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں انتہا تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے-

مزید پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کی تاجروں سے اہم ملاقات

میاں منشا نے اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی دنیا میں کوئی بھی مستقل دشمن نہیں ہوتا اور بھارت کے ساتھ بھی ہمارے تعلقات جلد ٹھیک ہو جائیں گے- انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیک دور ڈپلومیسی میں بات چیت کامیاب رہی تو جلد ہی بھارتی وزیراعظم مودی ایک مہینے کے اندر پاکستان کا دورہ کرے گا-

میاں منشا نے مزید کہا کہ ہمیں بھارت سے ٹیکنالوجی لینے کی ضرورت ہے اور ہمارے پاس بھی بھارت کو دینے کے لئے بہت کچھ ہے اور دونوں ملک مل کر غربت کے لئے بہت کچھ کر سکتے ہیں-

یاد رہے میاں منشا کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب کچھ روز پہلے پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کے سیکورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم بھارت سے اگلے 100 سالوں تک جنگ نہیں چاہتے اور پڑوسی ملک کے ساتھ امن قائم کرنے کے لئے تیار ہیں-

میاں منشا کے اس بیان کو ملکی حلقوں میں انتہائی معانی خیز مانا جا رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے- دفاعی تجزیہ نگار سید زید زمان حامد نے اس بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ “کس نے اس شخص کو اختیار دیا ہے کہ یہ پاکستانیوں سے کہے کہ ہم اگلے مہینے مودی کو پاکستان بلا رہے ہیں؟ کس نے اسے اختیار دیا ہے کہ یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بنائے؟
یہ کون سا گروہ ہے جو مودی کے ساتھ سو سال کا امن کرنا چاہتا ہے؟
یہ کون لوگ ہیں جو مودی کے یار ہیں؟
پاکستانیو۔جاگتے رہنا”

دفاعی تجزیہ نگار زید حامد نے مزید کہا کہ “یہ بات اس نے درست کی کہ اگر معاملات ان کی مرضی کے مطابق چلے تو اگلے مہینے مودی آ رہا ہے۔۔۔۔مگر یہ بدنصیب یہ بتانا بھول گئے کہ مودی تجارت کے لیے نہیں اکھنڈ بھارت بنانے کے لیے آئے گا۔۔
تاریخ نوٹ کررہی ہے کہ کس طرح جاہلوں میں پاک سرزمین کو مشرکوں کے ہاتھوں فروخت کیا۔۔
استغفراللہ!

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *