جتنے کیسز بنائیں‌عمران خان کا ساتھ نہیں‌چھوڑوں گا

اسلام آباد(وائس‌ٹی وی یو کے) ق لیگ کے سینیئر رہنما مونس الہیٰ نےاپنےخلاف کیسز پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جتنے مرضی کیسز اور دباؤ ڈال لیں عمران خان کا ساتھ نہیں‌چھوڑوں‌گا.

گزشتہ روز ایف آئی اے نے ق لیگ کے ایم این اے مونس الہیٰ‌کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ان کے خلاف کافی شواہد اکٹھے ہو چکے ہیں جلد تحقیقات کا آغاز کردیں‌گے.

مونس الہیٰ‌نے ٹویٹر پیغام میں اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھا . بعدازاں انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے سارے اثاثے ڈیکلیئر ہیں. ماضی میں بھی ان پر اور ان کے‌خاندان پر کافی کیسز بنتے رہے ہیں . اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کا سامنا کروں گا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ سے غلطی ہوئی ہے واپس آجائیں . میں‌واضح کرتا ہوں‌کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے رہیں‌گے.

ان کاکہنا تھا کہ دباؤ اور لالچ سے قابو نہ آنے کے بعد اب یہ کیسز کے ذریعے پریشر ڈالنا چاہتے ہیں تاکہ بجٹ منظور کروا لیں‌.

مزید پڑھیں: پنجاب آج وزیر خزانہ کے بغیر بجٹ پیش کرے گا

یاد رہے کہ اس وقت ق لیگ دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے. چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ‌اس وقت عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ چوہدری شجاعت حسین ، ان کے صاحبزادے سالک حسین اور سینیئر رہنما ق لیگ طارق بشیر چیمہ شہباز حکومت کے ساتھ ہیں.

شہباز حکومت کو قومی اسمبلی میں‌صرف 2 ووٹوں‌کی اکثریت حاصل ہے جن کا تعلق ق لیگ سے ہے . اگر ق لیگ کے ممبران حکومت کی حمایت چھوڑیں تو مرکز میں شہباز حکومت عددی اکثریت کھو دے گی.