جوبایڈن نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈالے ہیں, ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر جو بائیڈن کی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء ہتھیار ڈالنے کی طرح کیا گیا اگر میں ہوتا تو طاقت کے ساتھ انخلا کرتا بایڈن کی طرح بھاگتا نہ.

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ حکومت میں ہوتے تو افغانستان سے ہمارے فوجیوں کا انخلا طاقت کے اظہار کے ساتھ ہوتا۔

صدر بائیڈن نے شرمناک طریقے سے انخلا کیا جو ہتھیار ڈالنے کی طرح تھا۔اور اس سے امریکیوں کے سر شرم سے جھکے.

donald trump
افغان طالبان سے گزشتہ برس امریکی فوج کے بحفاظت انخلا کا معاہدہ کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی صورت بگرام ایئربیس کو خالی نہیں کرتی اور افغانستان سے نکلنے کے بعد بھی ہماری فورسز کے پاس بگرام ایئربیس کا کنٹرول برقرار رہتا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بگرام ایئربیس ہمارے دشمن ملک چین کی جوہری تنصیبات سے صرف ایک گھنٹے کےفاصلے پر ہے اس لیے اب چین بگرام پر بآسانی قبضہ کرکے دیگر ممالک کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
donald trump new statement

سابق امریکی صدر نے فوج کے سربراہ اور جنرلز کو اس تمام صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ فوجی جنرلز کو امریکی صدر بائیڈن کو طاقت کے ساتھ انخلا اور بگرام ایئربیس نہ چھوڑنے پر قائل کرنا چاہیئے تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ آج پوری دنیا میں امریکہ کی بے عزتی ہو رہی ہے اور ہر کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ امریکہ چند ہزار لوگوں کے سامنے ہتھیار پھینک کر بھاگا ہے.


Posted

in

by

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *