کیسے وزیر اعظم بننا چاہوں گا؟ بلاول نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو اپنا مینڈیٹ لے کر وزیر اعظم بننا چاہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جب بلاول سے اگلے وزیر اعظم کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کے ارکان کی تعداد زیادہ ہے لہذا وزیر اعظم بھی ان کا ہی ہوگا۔

مزید برآں، جب ان سے خود وزیر اعظم بننے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو بلاول کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم بنے تو وہ اپنا مینڈیٹ لے کر وزیر اعظم بنا پسند کریں گے۔

عمران خان کی حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کیا کرے گی؟ اس سوال کے جواب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انکی کوشش ہوگی کہ نئی حکومت کو سیاسی اصلاحات تک محدود کیا جائے۔

مزید پڑھیں: دنیا کا انوکھا ماسک، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنانے میں‌کامیاب

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے متعدد اراکین اپوزیشن کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔ جس پر حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر ان اراکین کو پیسے دے کر خریدنے کا الزام ہے۔ اس الزام کی تردید کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ انہیں پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کے ایم این ایز خود اپوزیشن کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔

بلاول کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ اگر ہم نے حکومتی اراکین کو پیسے دیے ہیں اور اس کا عمران خان کے پاس ثبوت موجود ہیں تو عدالت میں پیش کریں۔

پی ٹی ایم کے گرفتار رکن علی وزیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ووٹ ڈالنا علی وزیر کا حق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسپیکر علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ، نیا وزیر اعلی کون ہوگا؟

تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان حکومت اپنے اتحادیوں کو اپنے ساتھ جوڑے رکھنے کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور اتحادیوں کو وزارتیں اور دیگر مراعات آفر کر رہی ہے۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز بنی گالا میں ق لیگ کے رہنما پرویز الہی اور عمران خان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جس میں وزیر اعلی عثمان بزدار سے استعفی لیے جانے کے بعد حکومت کی جانب سے پرویز الہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے۔
اس کے بدلے میں ق لیگ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:ہندو انتہا پسندوں کی پاکستان دشمنی کی انتہا، پاکستان کے بارے میں پوسٹ کرنے والی طالبہ گرفتار