کھانا کھانے کے مقابلے میں خاتون نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

کھانا کھانے کے مقابلے میں برطانوی خاتون نے ایک منٹ میں 19 نگٹس کھا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنی جگہ بنا لی۔

گنیز بک کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ لیہ شٹ کیور نامی برطانوی خاتون کو کھانے کے مقابلے میں مدعو کیا گیا تھا۔ جس میں انہوں نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

کھانے کا یہ مقابلہ اٹلی کے شہر میلان میں ہوا جس میں لیہ کو ایک مینٹ میں 20 نگٹس کھانے تھے۔ ایک نگٹ کا وزن 12 اشاریہ 5 اونس تھا۔ تاہم، لیہ صرف 19 نگٹس کھانے میں کامیاب رہیں اور ورلڈ ریکارڈ کی حقدار قرار پائیں۔

مزید پڑھیں:موروں کے حوالے سے 10 دلچسپ حقائق

لیہ نے 2020 میں بنایا گیا نیلا زائسر کا ریکارڈ توڑا ہے۔ جس میں نیلا زائسر نے 10 اشاریہ 51 اونس کے نگٹس کھائے تھے۔

یاد رہے کہ لیہ کے پاس اس سے پہلے بھی دو ورلڈ ریکارڈ ہیں۔ ایک ورلڈ ریکارڈ میں انہوں نے ہاتھوں کا استعمال کیے بغیر مفن کیک کھایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گوشت کے تین بڑے ٹکڑے کھا کر بھی ورلڈ ریکارڈ قائم کر رکھا ہے۔

مزید برآں، لیہ شٹ کیور نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ ٹماٹر کھانے کا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:کیا سجل علی اور احد رضا کے درمیان طلاق ہوگئی ہے؟