کیا سجل علی اور احد رضا کے درمیان طلاق ہوگئی ہے؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار اور اداکارہ کے درمیان طلاق کی خبریں ایک بار پھر سے گردش کر نے لگی ہیں۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔ جس کی ان کے کچھ قریبی ذرائع بھی تصدیق کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شوبز سے متعلق خبروں پر نظر رکھنے والے صحافی حسن چوہدری کا ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں وہ ایک خاتون صحافی کے ساتھ آن لائن گفتگو کر رہے ہیں۔

اس گفتگو کے دوران دونوں صحافی شوبز کی مشوہر جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی مبینہ علیحدگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہیں۔ جس میں خاتون صحافی آمنہ عیسانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خیال میں سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔

آمنہ عیسانی نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ انکے دیگر ذرائع بھی سجل اور احد کے درمیان قانونی طور پر علیحدگی ہونے کی تصدیق کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by @starsworld.pk


انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ تاہم اس حوالے سے مزید کچھ کہنا آسان نہیں کیونکہ طلاق دونون فریقین کے لیے دردناک تجربہ ہے۔ انکے مطابق چونکہ احد اور سجل کی جانب سے اس حوالے سے تاحل کوئی بات نہیں کی گئی اس لیے انکی علیحدگی کی وجوہات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جانی چاہیے۔

آمنہ عیسانی کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ پاکستان میں طلاق کے بعد عورت کی زندگی زیادہ مشکل ہو جاتی ہے لہذ انکی ہمدردی سجل کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان مارچ 2020 میں شادی ہوئی تھی۔ تاہم، کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گرم ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان جلسے کے دوران اپنے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں، اہم سیاسی رہنما کا دعویٰ

مزید برآں، سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ لگا اپنے شوہر کا احد رضا کا نام بھی ہٹا دیا ہے۔ جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت ملتی ہے۔

خیال رہے کہ سجل علی نا صرف پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا ایک الگ مقام اور نام بنا چکی ہیں بلکہ وہ بھارتی فلم مام میں مشہور بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ اس فلم میں سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔ اس کردار کو خوبصورتی سے نبھانے پر انہیں بھارت اور پاکستان میں بے پناہ سراہا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:معروف بالی وڈ اداکارہ نے عامر خان سے محبت کا اعتراف کر لیا