کیا شوگر کا مریض روزے کے دوران انسولین لگا سکتا ہے؟

رمضان المباک کا مقدس مہینہ قریب ہے۔ اور ایسے میں ہمیشہ کی طرح مختلف شرعی اور طبی سوالات اٹھنے شروع ہوگئے ہیں، جیسا کہ کم یا زیادہ شوگر کے مریض روزہ رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ آیئے جانتے ہیں کہ طبی ماہرین اس حوالے سے کیا کہتے ہیں.

رمضان المبارک جیسا مقدس مہینہ چند دنوں کی دوری پر ہے۔ اس میں ہر مسلمان کی خواہش ہوتی کہ وہ اس بابرکت مہینے میں خدا کو راضی کر سے اور اس کی رحمتوں کا حاصل کر سکے۔ لیکن کچھ افراد ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں کہ وہ خواہش کے باوجود روزے جیسی نعمت سے محروم ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:موروں کے حوالے سے 10 دلچسپ حقائق

ان میں سے ایک بیماری ذیابیطس یعنی شوگر ہے۔ شوگر کے مریض کو اپنی شوگر کنٹرول رکھنے کے لیے یا انسولین لگانی پڑتی ہے یا پھر میڈیسن کھانی پڑتی ہے۔ جبکہ روزے میں زیادہ دیر تک کچھ کھائے پیے رہنے کی وجہ سے بھی انکی شوگر کم ہوسکتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

ایسے میں یہاں سوال یہ پیدا ہوتا کہ آیا شوگر کے مریض روزے کے دوران انسولین لگا کر اپنی شوگر کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں؟

اس سوال کا جواب لاہور میں ہونے والے ایک سیمینار میں طبی ماہرین نے دیا ہے۔ لاہور میں میر خلیل الرحمان سوسائٹی کے زیر اہتمام رمضان المبارک اور ذیابیطس کے حوالے سے منعقد سیمینار میں مختلف طبی ماہرین نے خطاب کیا اور اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
سیمینا کے دوران طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شوگر کے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد مریض ہیں، اور شوگر کا بہت زیادہ کم ہوجانا خطرناک ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شوگر کے مریضوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مریض روزے کے دوران انسولین لگا سکتے ہیں۔ تاہم، طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایسے مریض جن کی شوگر کم ہوتی ہے اور شوگر کے ایسی مریض جو محنت مزدوری کرتے ہیں، انہیں روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کے حوالے سے فیصلہ اپنے ڈاکٹر کے ساتھ مشورہ کر کے کرنا چاہیے۔

مزید برآں، روزے کے دیگر فوائد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ روزہ رکھنے سے گردے کی بیماریاں، پتھریاں اور تیزابیت کم ہو سکتی ہے۔
طبی ماہرین نے روزہ داروں کو تلی ہوئی اور مرغن غذا کھانے سے بھی پرہیز کی تلقین کی ہے۔ طبی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ روزے دار اپنی جسمانی فٹنس کا بھی خیال رکھیں۔

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 3 اپریل سے ہونے کی پیشگوئی کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق محمکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند 29 شعبان بروز ہفتہ یعنی 2 اپریل کو نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔  لہذا اگر چاند 2 اپریل کو نظر آجاتا ہے تو رمضان المبارک کا پہلا روزہ 3 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگا۔

مزید براں، محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اپریل کو مطلع صاف رہے گا تاہم، کہیں کہیں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں رمضان کا آغاز کب ہونے کا امکان ہے؟

عرب یونین برائے فلکیات کے رکن اور سعودی ایمریٹس سوسائٹی کے چیئرمین ڈاکٹر الابراہیمی الجروان نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند یکم اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے لہذا پہلا روزہ 2 اپریل کو ہوگا۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، حکومت تحریک عدم اعتماد سے کیسے نمٹے گی؟