کیا واٹس ایپ نے 2 جی بی سائز کی فائل بھیجنے کا فیچر متعارف کروا دیا ہے؟

واٹس ایپ کی جانب سے 2 جی بی سائز کی فائل بھیجنے کا فیچر مخصوص صارفین کے لیے متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ایپ واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے تجرباتی طور پر ایک ایسا فیچر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے ایک واٹس ایپ صارف دوسرے واٹس ایپ صارف کو 2 جی بی تک کے سائز کی فائل بھیج سکتا ہے۔

کیا فیچر ورلڈ وائڈ دستیاب ہے؟

جی نہیں، ویب بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور فل وقت ارجنٹائن کے کچھ مخصوص بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق فل الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا واٹس ایپ یہ فیچر مستقبل میں تمام صارفین کے لیے فراہم گے یا نہیں۔
تاہم، یاد رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ صارفین کے لیے 100 ایم بی سے زائد سائز کی فائل واٹس ایپ کے ذریعے دوسرے واٹس ایپ صارف کو بھیجنا ممکن نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: گوگل نے اینڈرائڈ صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

یاد رہے کہ اس سے پہلے واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ سے کچھ موبائل فونز پر واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا۔
کمپنی کے مطابق اس اقدام کی کئی وجوہات ہیں۔ جس میں سے فیک نیوز پھیلانا، اسپیمنگ، تبدیلی شدہ ایپ استعمال کرنا اور فونز کا 4 اشاریہ 1 ورژن یا اس سے پرانا ورژن استعمال کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست درج ذیل ہے:

سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی کور، ، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایل 3 ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2 اور ایل جی آپٹمس ایف 3 کیو شامل ہیں۔

مزید برآں، دیگر موبائل فونز جن پر 31 مارچ سے واٹس ایپ کام نہیں کر پائے وہ درج ذیل ہیں:

زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6 ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: خبردار: فیس بک پر آنے والے اس میسج کو کبھی مت کھولیں