کن موبائل فونز پر 31 مارچ سے واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا؟

سوشل میڈیا کی مشہور ایپ واٹس ایپ کی جانب سے ان موبائل فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جن پر 31 مارچ سے واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا۔

واٹس ایپ سماجی رابطوں کی ایک اہم ایپ ہے۔ جس کے ذریعے دنیا بھر میں آڈیو اور وڈیو کالز کی سہولت موجود ہے۔ تاہم، اب واٹس ایپ کی جانب سے ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 31 مارچ 2022 سے موبائل فونز کے کچھ ماڈلز پر واٹس ایپ کام نہیں کر پائے گا۔

مزید پڑھیں:معروف ٹک ٹاکر نے بلاول کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر دیا

کمپنی کے مطابق اس اقدام کی کئی وجوہات ہیں۔ جس میں سے فیک نیوز پھیلانا، اسپیمنگ، تبدیلی شدہ ایپ استعمال کرنا اور فونز کا 4 اشاریہ 1 ورژن یا اس سے پرانا ورژن استعمال کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست درج ذیل ہے:

سام سنگ گلیکسی ایکس کور2، سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی کور، ، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایل 3 ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2 اور ایل جی آپٹمس ایف 3 کیو شامل ہیں۔

مزید برآں، دیگر موبائل فونز جن پر 31 مارچ سے واٹس ایپ کام نہیں کر پائے وہ درج ذیل ہیں:

زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، اے ایس سی ڈی 2، آئی فون 6 ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہد آفریدی کے بعد محمد رضوان نے ضرورت مند باپ کی فریاد سن لی