وائس ٹی وی یو کے
لاہور کے ایک بڑے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھنے سے مال میں موجود دکانوں میں پڑا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، لاہور کے ایک شاپنگ مال میں گزشتہ رات آگ بھڑک اٹھی۔ آگ شاپنگ مال کی پہلی منزل پر لگی۔ تاہم، آگ پھیلتی ہوئی پلازے کے چوتھی منزل تک پہنچ گئی اور متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شاپنگ پلازہ لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں واقع ہے۔ نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق پلازے میں ریڈی میڈ گارمنٹس، الیکٹرانکس اور موبائل فونز پر مشتمل 400 کے قریب دکانیں تھیں۔ تاہم، آگ لگنے کے باعث ان دکانوں میں پڑا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمن کاحکومت کو الٹی میٹم
پلازے میں آگ لگنے کے واقعہ کو سات گھنٹے ہو چکے ہیں۔ تاہم آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔آگ بھجانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں اور 60 کے قریب اہلکاروں نے حصہ لیا۔لاہور کے ڈپٹی کمشنر عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ آگ پر جزوی طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے کو بروقت کاروائی کرنے پر سراہا تھا۔
نجی شاپنگ مال پیس میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے. ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ کے عملہ نے عمدہ کام کیا. خطر ناک لگی ہوئی آگ پر مہارت سے قابو پایا. میں نے مسلسل آگ بجھانے کے عمل کی خود نگرانی کی. pic.twitter.com/qxEdmgLMV2
— Deputy Commissioner Lahore (@DCLahore) March 14, 2022
مزید برآں، ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گیں۔ تاہم، متاثرہ دکان داروں کا الزام ہے کہ پلازے کے مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتےتھے، لہذا آگ لگوائی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزادر نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
Leave a Reply