پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے لاہور میں واقع قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے بین الاقوامی خبررساں ادارے ای ایس پی این کرک انفو کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں واقع قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی کوششوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پی سی بی پہلے ہی متعدد اسپانسرز سے بات چیت کر رہا ہے۔ بہتر اسپانسر ملنے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دیگر اسٹیڈیمز کا نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔
اسٹیڈیمز کے نام بدلنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
رامیز راجہ کے مطابق اسٹیڈیمز کا ناموں کو بدلنے کا فیصلہ مالی حالات کے سبب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 2013 میں سیاسی عمل دخل کے ذریعے قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، لیکن تب ایسا ممکن نہیں ہو سکا تھا۔
قذافی اسٹیڈیم کی تاریخ:
قذافی اسٹیڈیم 1959 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تب اس کا نام لاہور اسٹیڈیم تھا۔
تاہم، 1974 میں لیبیا کے صدر معمر قذافی نے پاکستان میں ہونے والی او آئی سی کی کانفرنس میں شرکت کی۔ اس کانفرنس میں معمر قذافی نے پاکستان کو ایمٹی ہتھیار ملنے کے حق میں تقریر کی۔ جس کے بعد اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار بھٹو نے لاہور اسٹیڈیم کا نام بدل کر قذافی اسٹیڈیم رکھ دیا۔
مزید پڑھیں:محمد حفیظ شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کو لے کر کیوں پریشان ہیں؟
Leave a Reply